حضرت علامہ شمس الزمان قادری کا عرس مبارک آج ہو گا

حضرت علامہ شمس الزمان قادری کا عرس مبارک آج ہو گا

لاہور(پ ر) ممتاز عالم دین حضرت علامہ شمس الزمان قادریؒ کا سالانہ عرس مبارک 10اکتوبر بروز بدھ بعد نماز مغرب بمقام غوث العلوم بوہر والا چوک سمن آباد میں زیرصدارت مفتی عبدالرحمن قمر زیرسرپرستی علامہ بدرالزمان قادری کے زیر انتظام مفتی قمر الزمان قادری نہایت تزک و اہتمام سے ہو گا ۔

جس میں تلاوت کلام پاک، نعت شریف اور علامہ محمد رفیق چشتی، مفتی گل احمد خان عتیقی، مفتی محمد صدیق ہزاروی، پیر محمد عمران ابدالی، مفتی محمد رمضان سیالوی، صاحبزادہ رضائے مصطفی و دیگر خطاب کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1