پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام سے کیے وعدے پورے کیے،بیلم حسنین

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام سے کیے وعدے پورے کیے،بیلم حسنین

  



لاہور( لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام سے کیے وعدے پورے کیے ہیں۔ مگر موجودہ حکومت نے 100 دن کا وعدہ کیا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ نوجوانوں کو نوکریاں اور غریبوں کو گھر دینے کا وعدہ پورا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہید وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے اپنے دورحکومت میں ان ایمپلائمنٹ بیورو کے نام سے ادارہ تشکیل دیا تھا جس نے سوئی نادرن اور سوئی سدرن کے علاوہ پی آئی اے میں بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نوکریاں دیں جس سے لوگوں میں خوشحالی آئی۔

اور نوجوان اپنے اپنے گھر چلانے کے قابل ہوئے۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ آصف علی زرداری نے بھی اپنے دور حکومت میں بڑے بڑے منصوبوں پر کام کیا جن میں سی پیک سرفہرست ہے۔ سی پیک کا کریڈٹ بھی پیپلزپارٹی کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت قوم کا خیال کرتے ہوئے مہنگائی کو کم کرے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔ آنے والے بجٹ میں ٹیکس نہ لگائے جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام دوست بجٹ دیا، تاریخ گواہ ہے پیپلزپارٹی کی چاروں حکومتوں نے بجٹ میں کبھی ٹیکس نہیں لگایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1