تحریک انصاف کی حکومت نے کشکول اُٹھا لیا ہے،اشرف بھٹی

تحریک انصاف کی حکومت نے کشکول اُٹھا لیا ہے،اشرف بھٹی

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنےئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر آئی ایم ایف کے پاس جانے کو غلامی اوربھیک مانگنے والی قوم کی کوئی عزت نہیں ہوتی کہنے والے یو ٹرن کے بادشاہ عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد آئی ایم ایف سے فوری رابطے کی منظوری دیکر ثابت کردیا ہے کہ ان کا ایجنڈا بھی ملک وقوم کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا کر آئی ایم ایف کا غلام بنانا ہی ہے ۔گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کشکول اُٹھا لیا ہے ،عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) اپنی شرائط پر قرضہ سے گا ،آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر عمل کرنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گاجس سے غریب آدمی کیلئے جینا مشکل ہو جائے گااور خود کشیوں کے رجحان میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کے گردشی قرضے کم کرنے،ٹیکس بڑھانے ،پٹرولیم مصنوعات اور بجلی وگیس کی قیمت میں اضافہ ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ ،سرکاری اداروں میں خسارہ کم کرنے،اخراجات میں کمی کرنے اور مصنوعات سازی بڑھا کر برآمدات میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرے گا،پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ان مطالبات پر عمل کرنے سے غریب عوام مہنگائی کے سمندر میں ڈوب جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1