ریلوے کے سینئرافسر عارف رشید41سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئے

ریلوے کے سینئرافسر عارف رشید41سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئے

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلوے محمدآفتاب اکبر کے گریڈ 19 کے سینئر پرائیویٹ سیکرٹری عارف رشید 41 برس تک خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ اُن کے اعزاز میں چیف پرسانل آفیسر پاکستان ریلویزچوہدری بلال سرور کی صدارت میں ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔

جس میں ڈپٹی جنرل منیجر فریداحمدسمیت دیگراعلیٰ افسران نے شرکت کی۔عارف رشید نے ریلوے کو بطور سٹینوٹائپسٹ 1977 میں جوائن کیا اور مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ تمام افسران نے عارف رشید کی خدمات ، محنت اوردیانتداری کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اُن کی باقی ماندہ زندگی کے لیے بہتری کی دُعا کی۔ بعدازاں چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمدآفتاب اکبر نے عارف رشید کویادگاری شیلڈ سے نوازا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1