کھڈیاں ،معمولی تلخ کلامی پر چھری کے وارسے نوجوان قتل

کھڈیاں ،معمولی تلخ کلامی پر چھری کے وارسے نوجوان قتل

کھڈیاں خاص(نمائندہ خصوصی)دوستوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر چھری کے وارسے 25 سالہ نوجوان جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق محلہ رحمن آباد پاسکو گودام کے قریب محمدشمعون وغیرہ کا بابرعلی کے درمیان کسی بات پرمعمولی تلخ کلامی ہوئی شمعون نے قریبی دکان سے چھری پکڑکربابرعلی پرسیدھا وارکیا جواسکے بائیں کندھے پرلگااورشدیدزخمی ہوکرزمین پرگر پڑاجسے فوری طبی امدادکے لئے مقامی پرائیویٹ ہسپتال لیجایاگیاجہاں سے ڈاکٹرنے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصو رریفر کردیا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑگیا۔

۔پولیس نے حسب ضابطہ قانونی کاروائی کرلاش پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال قصورروانہ کردی ہے۔اورملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

مزید : علاقائی