ایکسائز، نارکوٹیکس کنٹرول ٹیم کا چھاپہ،10کلو چرس برآمد ، ایک کلو کا مقدمہ درج

ایکسائز، نارکوٹیکس کنٹرول ٹیم کا چھاپہ،10کلو چرس برآمد ، ایک کلو کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹیکس کنٹرول ٹھوکر نیاز بیگ ٹیم کاچھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد جبکہ چھاپہ مار ٹیم کی جانب سے مبینہ طور پرپکڑی جانے والی10کلو چرس کی بجائے ایک کلو کی ظاہر کرکے مقدمہ درج کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر نارکو ٹیکس کنٹرول محمد آصف کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے ریڈ کرکے ایک پٹھان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 10کلو چرس برآمد کی اور اس میں سے مبینہ طور پر 9کلو غائب کرکے ملزم کے خلاف صرف ایک کلو چرس کی مقدارکا مقدمہ درج کرلیاتاہم اس حوالے سے ڈائریکٹر محمدآصف نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ ایک کلو چرس ہی برآمد کی گئی ہے ،میڈیا چاہے تو ایک کلو کی بجائے 10کلو بنا دے، یادرہے کہ گزشتہ 2سال قبل بھی سیکرٹری ایکسائز کو اس وقت کے وزیر ایکسائز نے اس کی کرپشن کی بابت شکایات ملنے پر انہیں معطل کرنے کا حکم دیا تھاتاہم اثر ورسوخ کی بنا پر یہ دوبارہ بحال ہوگئے ۔اس حوالے سے ڈی جی نارکوٹیکس کنٹرول راجہ زاہد حسین کا کہنا ہے کہ میں چھٹی پر ہوں ،اس بابت چیک کرکے ہی اصل حقائق واضح ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -