کونسل وہاڑی کا اجلاس ، بلدیاتی اداروں کی مدت پوری کرنیکی قرار داد متفقہ طور پر منظور
وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)ضلع کونسل وہاڑی کا4ماہ کے طویل وقفہ کے بعدشروع والااجلاس ایک گھنٹہ بیس منٹ تاخیر سے شروع ہواجس کی صدارت چیئرمین ضلع کونسل پیرغلام محی الدین چشتی نے کی جبکہ وائس چیئرمین راناشاہدسرورنے کنونیئرکے فرائض سرانجام دیئے وائس(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
چیئرمین عاصم سعیدمنیس بھی اجلاس میں موجودتھے ممبران ضلع کونسل زاہداقبال چودھری،چودھری بابرمنظودُوگل،ریاض حسین گھلوی،چودھری افضال یوسف،راؤندیم اختر،وحیداحمدگریوال،راؤشبیربلو،اخترنوازبھٹی،صائمہ غیاث اپنی تقاریرمیں فنڈزنہ ملنے کی شکایات کرتے رہے۔ممبران ضلع کونسل کاکہناتھاکہ گزشتہ دوسال میں ضلع کونسل کی طرف کسی بھی علاقہ میں ترقیاتی کام دیکھنے میں نہیں آئے۔چیئرمین ضلع کونسل پیرغلام محی الدین چشتی کاکہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے مجوزہ نئے بلدیاتی نظام سے امیدیں وابستہ ہیں اورکے پی کے میں جاری بلدیاتی نظام جب پنجاب میں آئے گاتوترقیاتی کام ہوناشروع ہوجائیں گے۔ممبران کایہ بھی کہناتھاکہ این جی اوز یا دیگرادارے پروگراموں کیلئے ضلع کونسل ہال استعمال کریں توان سے ہال استعمال کرنے کاکرایہ وصول کیاجائے۔اجلاس میں ممبران کی طرف سے ترقیاتی کاموں ودیگر امور کیلئے35قراردادیں پیش کی گئیں۔جن میں سے متعددقراردیں کثرت رائے سے منظورکرلی گئیں۔جبکہ متعددقراردادوں پرکمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ڈی ایچ کیوہسپتال میں ترقیاتی کام کرانے پرحکومت کی طرف سے ایم ایس ڈاکٹر محمدفاروق کوبہترین کارکردگی کے ایوارڈ کی مبارک بادکی قراردادمستردکردی گئی ممبرضلع کونسل چودھری بابرمنظودُوگل نے کہاکہ ایم ایس ڈاکٹر محمدفاروق انسانیت کی تذلیل کرتااورمریضوں کیلئے مشکلات کھڑی کرتاہے اس لئے مبارک بادکی قراردادکومستردکردیاجائے۔ممبران ضلع کونسل کایہ بھی کہناتھاکہ قومی وصوبائی اسمبلی کی طرح موجودہ بلدیاتی اداروں کی آئینی وقانونی مدت پوری کرنے دی جائے۔ترقیاتی کاموں کیلئے حکومت پنجاب فوری طورپربلدیاتی اداروں کے فنڈزجاری کرے۔اینٹوں کے بھٹوں کی بندش کے دنوں میں اینٹوں کے دوسرے اضلاع میں بھیجنے پرپابندی لگائی جائے۔اجلاس میں ممبران نے گیس اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کومستردکرتے ہوئے کہاکہ گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کاطوفان آ جائے گا۔ممبران ضلع کونسل کی طرف سے موجودہ بلدیاتی اداروں کی آئینی اور قانونی مدت پوری کرنے کی قراردادپورے ایوان نے منظورکرلی کسی ممبرنے اختلاف نہیں کیاگزشتہ دوسال میں یہ واحداجلاس تھاجس میں تمام ممبران کے درمیان مکمل یکجہتی دیکھنے میں آئی اورکسی ممبرنے کسی بھی ممبرقراردادکی مخالفت نہیں کی اوریوں لگ رہاتھاکہ تمام ممبران ایک پیج پراکٹھے ہوچکے ہیں اجلاس کے اختتام پرضلعی چیئرمین پیرغلام محی الدی چشتی نے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ فنڈزنہ ہونے کی وجہ سے آج آپ کے اعزازمیں کھانانہیں دیاجارہابلکہ چائے اوربسکٹس سے تواضع کی جارہی ہے جس پرایک ممبرنے کہاکہ آج کاکھاناآپ اپنی جیب سے کھلادیتے جس پرچیئرمین نے کہاکہ اگرمیرے پاس گنجائش ہوتی توضرورکھلادیتاجس پرخوب قہقہہ پڑا۔