بلدیاتی سسٹم پر ڈاکہ ، ’’نامنظور ‘‘ میئر بہاولپور کا بھر پور مزاحمت کا اعلان

بلدیاتی سسٹم پر ڈاکہ ، ’’نامنظور ‘‘ میئر بہاولپور کا بھر پور مزاحمت کا ...

  



بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لوکل گورنمنٹ نظام کے خاتمہ کی کسی بھی کوشش کی بھرپورمخالفت کی جائیگی ۔ ان خیالات کا اظہار میئر

(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

میونسپل کارپوریشن بہاولپور عقیل نجم ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کا استحکام اور اس کے عوامی مینڈیٹ کی پاسداری ہی دراصل ملک میں جاری جمہوری و سیاسی عمل کی پائیداری ہے۔ملک میں شفاف الیکشن کے بعد بلدیاتی نمائندوں کو عوام نے اپنی بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا۔عوامی حمایت سے چناؤ کے بعد ان اداروں کو ان ہی عوامی نمائندوں کے ذریعے کسی بھی حکومتی پالیسی کے تحت کام کرنے کا موقع ملنا چاہئے۔لیکن اگر حکومت نے غیرآئینی طریقہ سے لوکل گورنمنٹ سسٹم کے خاتمہ کیلئے کوئی غیر آئینی قدم اٹھاتے ہوئے کوئی غیر قانونی حکم نامہ جاری کیا تو اس کی بھرپورمخالفت اور مزاہمت کی جائیگی۔اس حوالہ سے پنجاب بھر کے میئرز کا ایک مشترکہ اعلانیہ بھی جاری ہوچکا ہے۔کہ عوامی فلاح و بہبو د اور علاقائی ترقی کیلئے حکومت جو لائحہ عمل دے گی اس کا خیرمقدم کیا جائیگا لیکن اگر حکومت نے بلدیاتی سسٹم کو توڑنے کی کوشش کی تو مزاحمت کی جائیگی۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا جس طرح وفاقی و صوبائی حکومتوں کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا گیا ہے اسی طرح بلدیاتی نمائندوں کے عوامی مینڈیٹ کوبھی تسلیم کیا جانا چاہئے۔اور کسی بھی غیر جمہوری اقدام کی کوشش سے بھی پرہیز کرنا ہوگا۔

عقیل نجم قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر