اینٹی کرپشن بہاولپور ’’کارنامہ‘‘ بے نقاب ، انہار افسروں سے ڈیل کا انکشاف ، ملزم آزاد

اینٹی کرپشن بہاولپور ’’کارنامہ‘‘ بے نقاب ، انہار افسروں سے ڈیل کا انکشاف ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اینٹی کرپشن بہاولپورکاایک اورکارنامہ منظرعام پرآگیا محکمہ نہرکے ایک ارب30 کروڑ روپے کے پراجیکٹ میں بغیر کام کئے ٹھیکیدار کو20 کروڑ رکی پیشگی ادائیگی کاسیکنڈل میں چارمرکزی ملزمان سے بھاری ڈیل کے بعدانہیں ایف آئی آر میں نامزد نہ کیاگیا سب(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

انجینئروں اورایس ڈی اوزنے منصوبے کاغلط تخمینہ بتایاایکسین ایس ای او، چیف انجینئر کی منظوری کے بعد20 کروڑ کی موبلائزیشن کردی گئی ٹھیکیدار کام شروع کیے بغیر ہی رقم لے کرفرار ہوگیا تفصیل کے مطابق محکمہ انہار بہاولپورڈالس ڈویژن دیگی سیکشن رحیم یارخان میں سب انجینئر زمحمداشرف اور محمدعباس نے نہرکاکنکریٹ لائنگ اسٹیمیٹ مکعب فٹ دینے کی بجائے مربعہ فٹ بنادیاجوکہ کسی طورپربھی قابل عمل نہ اتھااس غلط اسٹیمیٹ کوردکرنے کی بجائے ایس ڈی او تنویراحمدایکسین میاں مسعود ، ایکسین محمددانش، ایس ای محمداحسان اورچیف انجینئر وقارحسین وڑائچ نے نہ صرف منظورکیابلکہ پشاورکے ٹھیکیدار گریس خیبر کنسٹرکشن کمپنی کو20 کروڑ روپے کی ایڈوانس ادائیگی موبلائزیشن کی مدمیں بھی کردی ٹھیکیدار کام شروع کئے بغیرہی رقم لے کرفرار ہوگیا جس پراس فراڈ کے بارے میں میڈیانے انکشاف کیاتو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضانے اپنی کارکردگی ظاہرکرنے کی خاطر پراجیکٹ دائریکٹر سابق چیف انجینئرایکسین اورٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج کرادیا جبکہ اس سیکنڈل میں ملوث غلط اسٹیمیٹ بنانے والے سب انجینئر محمداشرف ، سب انجینئر محمدعباس ایس ڈی اوتنویر احمداورایس ای محمداحسان سے بھاری مک مکاکرکے ان کومقدمہ میں شامل نہ کیاگیا ہے واضح رہے کہ ایس ای انہار محمداحسان نے سی پیک منصوبہ میں نہر پنجند سے مٹی اٹھوانے کی مدمیں سی پیک ٹھیکیدار سے6 کروڑ روپے وصول کیے بعدازاں سیکرٹری انہار کو مس گائیڈ کرکے پروموشن بھی کرالی جو کہ اب چیف انجینئر سرگودھاتعینات ہے۔ یہ بھی بتایاگیاہے کہ سب انجینئر محمداشرف دیگی سیکشن میں عرصہ چھ سال سے تعینات ہے اور سابق چیف انجینئر وقار حسین وڑائچ کاچہیتاہونے کے باعث ڈالس ڈویژن کے تمام اختیارات استعمال کرتاتھااور سرکاری ریسٹ ہاؤس پربھی غیرقانونی قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ عوامی وسماجی حلقوں نے سیکنڈل میں ملوث محکمہ انہارکے افسران کیساتھ ملزمان کوبچانے والے اینٹی کرپشن حکام کو بھی شامل تفتیش کرنے کامطالبہ کیاہے اس سلسلہ میں جب ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضاسے بات کی گئی توانہوں نے کہاکہ اینٹی کرپشن بہاولپورریجن بہت وسیع ہے ابتدائی طورپرجونام دیئے گئے ہیں ان میں تفتیش کے بعدردوبدل ہوسکتاہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد میڈیاکوحقائق سے کرینگے۔