اے ایس ایف کی کارروائی ‘مسافر کے سامان سے پستول کی گولی برآمد‘ پوچھ گچھ کے بعد جانے کی اجازت
ملتان(وقائع نگار)ملتان میں اے ایس ایف کی ایئر پورٹ پر کارروائی مسافر کے سامان سے 30بور پسٹل کی گولی برآمد کرلی ہے۔(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
بتایا جا رہا ہے کہ ملتان ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے تیس بور پسٹل کی ایک گولی برآمد کر لی مسافر فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 326کے ذریعے دبئی جارہا تھا اے ایس ایف اہلکاروں نے دوران چیکنگ گولی تحویل میں لی مسافر کا کہنا ہے کہ غلطی سے پسٹل کی گولی سامان میں آئی جس کے بعد اس مسافر کو پوچھ گچھ کے بعد جانے دیا گیامسافر غلام رسول ڈی جی خان کا رہائشی ہے۔