عمران خان حکومت قوم کو آئی ایم ایف کے شکنجے میں دے رہی ہے ، لیاقت بلوچ

عمران خان حکومت قوم کو آئی ایم ایف کے شکنجے میں دے رہی ہے ، لیاقت بلوچ

  



ملتان(سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ عمران خان حکومت(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ایک مرتبہ پھر قوم کو آئی ایم ایف کے شکنجے میں دے رہی ہے ۔ ماضی میں بھی حکومتیں وقتی ریلیف کے لیے عوام کا سود ا کرتی رہی ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے بھی اسی غلطی کو دوہرایا ہے ، نتیجہ بھی ماضی کی طرح عوام کے حق میں نہیں ہوگا ۔ آئی ایم ایف کی تازہ شرائط گیس ، بجلی ، پانی اور ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کرائیں گی اور عوام پر مہنگائی کی بمباری ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ سود ، کرپشن ، غلط کاریوں کا خاتمہ اور خود انحصاری اختیار کی جائے ۔ وزیراعظم اور وزراء کا طرز بیان سیاسی ، پارلیمانی اور جمہوری عمل کے لیے خطرناک ہے ۔ احتساب سب کا ہونا چاہیے ۔ حکومت عدلیہ ، نیب اور ریاستی اداروں کی مالک نہ بنے ، پارلیمنٹ اور ریاستی اداروں کو اپنے اپنے دائروں میں کام کرنے دیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ۔ دینی مدارس ملت اسلامیہ کے لیے عظیم نعمت اور شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ حکومت مشرف ، نواز اور زرداری دور کی طرح بیرونی دباؤ پر دینی مدارس سے چھیڑ چھاڑ نہ کرے

مزید : ملتان صفحہ آخر