کرپشن میں ملوث ایکسائز ملازمین کو رگڑا لگانے کا فیصلہ ‘ تفصیل طلب

کرپشن میں ملوث ایکسائز ملازمین کو رگڑا لگانے کا فیصلہ ‘ تفصیل طلب

ملتان ( وقا ئع نگار )حکومت نے سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ اب سرکاری ملازمین کو بھی شکنجے میں لینے کیلے جال بچھانے شروع کر دیا۔ صوبائی وزیر محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

پنجاب نے صوبہ بھر سے کرپٹ ایکسائز ملازمین کے بارے میں تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ایک مراسلہ بھی جاری گیاہے۔جس میں صوبائی وزیر ایکسائز ٹیکسیشن حافظ ممتاز نے ہداہت دی ہیں کہ ملتان سمیت پنجاب بھر کے ڈائریکٹرز ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں پچھلے دس سالوں سے کرپشن میں ملوث اور کرپشن کی شکایات کے الزام کے تحت انکوائریوں کا سامنے کرنے والوں کے ناموں کی فہرست مرتب کریں۔ کون کون افیسرز اور ملازم کرپشن کر رہے ہیں اور کرپشن کے پیسوں سے جائیدادیں خریدیں گئیں ہیں۔اس رپورٹ کو ایک روز کے اندر بلاتعطل بھجوائی جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اور ان احکامات پر سختی سے عمل درامد کرنے کا کہا گیا ہے۔بصورت دیگر سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کے بدنام کرپٹ ملازمین نے اپنے بچاو کیلئے سیاسی اثرو رسوخ کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔تاکہ دباو ڈال کر اپنے انام لسٹ میں انے سے بچا لیا جائے۔

ایکسائز کرپشن

مزید : ملتان صفحہ آخر