ضلع راجن پور کی ترقی اور خوشحالی وزیر اعظم کے ایجنڈے میں شامل ‘علی رضا دریشک

ضلع راجن پور کی ترقی اور خوشحالی وزیر اعظم کے ایجنڈے میں شامل ‘علی رضا دریشک

  



جام پور (نامہ نگار)تحریک انصاف ملکی معیشت کو سنبھالنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ عوام کو مزید ریلیف دیا جا سکے۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے۔ضلع راجن پور کے عوام کی خوشحالی و ترقی عمران خان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔کرپٹ اور نااہل سابق (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

حکمرانوں کا کڑا احتساب کیا جائے۔قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹنے والوں سے قومی دولت واپس لی جائیگی۔ضمنی انتخابات میں انشاء4 اللہ تحریک انصاف کے نامزد امیدواران ہی کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔حکومت وقت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے ہر وقت کوششوں میں مصروف عمل ہے۔راجن پور میں نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی و ممبر ایگزیکٹو کونسل بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے گزشتہ روز میں بنی گالہ رند ہاوس میں عمائدین علاقہ۔کارکنوں۔ورکروں سے ملاقاتیں کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نور احمد رند۔عصمت اللہ الکانی۔ممبر ضلع کونسل جام محمد ناصر برڑہ ایڈووکیٹ۔حاجی غلام رسول خان۔ملک محمد یوسف آرائیں۔سردار ظفر علی خان لغاری۔انجینئر کلیم اللہ رند۔ملک محمد اقبال آرائیں۔مرزا تصدق حسین خان۔خاور نوید بھٹہ ایڈووکیٹ۔حاجی قدیر احمد۔رانا شبیراحمد۔احمد نواز خان گلفاد۔حاجی طالب حسین کھوکھر۔خواجہ بخش خان رند۔حاجی غلام مصطفی۔تحصیل صدر پی ٹی آئی سردار عبیداللہ خان رند۔رسول بخش رند۔ صوفی بلال احمد۔رانا محمد ایوب خان ایڈووکیٹ۔جام محسن کلیم گڈن۔جام پرویز احمد گڈن۔ملک ربنواز خان بدھ۔عمران حسین رند ایڈووکیٹ۔مہارشاہد حسین۔ریاض احمد لغاری۔حاجی رمضان ببر۔ماسٹر پیر بخش۔محمد ظفر کھوسہ۔محمد اصغر شاد۔لیاقت علی خان قریشی۔حاجی قدیر خان بھٹہ۔ملک۔خواجہ بخش لاڑ۔جام بشیر احمد اونڑ۔محمد فیصل رضا۔فیض اللہ خان کھوسہ سمیت دیگر معززین موجود تھے بعد ازاں بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے سردار رسول بخش خان رند کی ٹی پارٹی میں معززین کے ہمراہ شرکت کی۔

علی رضا دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر