ڈیمز نہ بنے تو پاکستان میں پانی کا مسئلہ سنگین ہو جائیگا ‘ میاں شفیع محمد

ڈیمز نہ بنے تو پاکستان میں پانی کا مسئلہ سنگین ہو جائیگا ‘ میاں شفیع محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور( تحصیل رپورٹر ) تحریک انصاف کے ایم پی اے میا ں شفیع محمد کی قیادت میں ڈیمز فنڈز کے لیے مہم شروع ہو گئی ۔پاکستا ن تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں شفیع محمد کی زیرِ(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

صدارت ڈیمز فنڈز کے لیے باغو بہار روڈ پر رئیس میچ فیکٹری میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں حلقہ 258 سے تعلق رکھنے والے ممبران ضلع کونسل اور اہم شخصیات نے شرکت کی تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں شفیع محمد نے ڈیمز فنڈز میں ایک لاکھ جمع کروائے اور خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ڈیمز بننا بہت ضروری ہیں اگر ڈیمز نہ بنے تو پاکستاں میں شدید قلت پیدا ہو جائے گی اور ملک میں پانی کا بحران پیداہو گا وزیرِ آعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی اس ڈیمز فنڈز مہم کوکامیاب بنانا ہے اور ہر پاکستانی کو اس صدقہ جاریہ میں حصہ ڈالنا ہو گا میزبان تقریب ڈائریکٹر زرئیس میچ انڈسٹری رئیس منور حسین ،رئیس آفتاب احمد کی جانب سے ایک لاکھ روپے جمع کروائے گئے میٹنگ میں ا سٹیج سیکرٹری کے فرائض جام فیاض لاڑ نے سر انجام دئیے جبکہ چیئر مین یونین کونسل جام پورسردار مشرف خان جتوئی نے 50ہزار چیئر مین یونین کونسل عظیم شاہ ملک محمد اخترنے 50ہزار چیئر مین یونین کونسل نواں کوٹ جام انور علی لاڑ نے 50ہزار چیئر مین یونین کونسل گہنہ لاڑ ملک کامران معین 50ہزار چیئر مین یونین کونسل ڈھنڈگاگڑی سہیل ظفر عطاء 50 ہزارنواں کوٹ اور سہجہ کے معروف بزنس مین میاں سعید احمد ،میاں محمد اصغر نے 50.50 ہزار چیئر مین یونین کونسل کو ٹلہ ماہی جام عرض محمد لاڑ نے 10 ہزار چیئر مین یونین کونسل دین پور شریف میاں محمد ظفر نے 25ہزارممبران ضلع کونسل میاں فیض رسول نے 10ہزار جام احمد ستارلاڑ نے 20ہزار وائس چیئر مین یونین کونسل ڈھنڈگاگڑی جام شریف لاڑ نے20 ہزار وائس چیئرمین یونین کونسل گہنہ لاڑ ذوالفقار میرانی نے10 ہزار زمیندار موضع اوبتہ میاں غلام عربی نے 20 ہزار سید حامد شاہ نے 20ہزار سعید انور ایڈووکیٹ نے 20ہزار میا ں عطاء فرید نے 10ہزار روپے جمع کروانے کا اعلان کیا اس طرح پہلے مر حلے میں 7لاکھ 15ہزار روپے ڈیمز فنڈز میں جمع کیاگیا میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ 258کی ہر یونین کو نسل میں چیئرمین وائس چیئر مین اور سر کردہ شخصیات کی قیادت میں ڈیمز فنڈز مہم کو چلایا جائے گا پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر ڈاکٹر فیصل جمیل نے بھی ڈیمز فنڈز مناسب رقم جمع کروانے کا اعلان کیا شرکاء میٹنگ کے لیے میزبان تقریب رئیس منور حسین رئیس آفتاب احمد کی جانب سے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا میٹنگ میں سابق نائب ناظم ایاز خان چانڈیہ ،ارشاد احمد خان سرائی ،قمر اقبا ل جتوئی ،رانا اکبر علی ،قاضی سعد،میاں امین اللہ ،میاں عطاء اللہ ،جام غلام حسین لاڑ ،جام ندیم اختر ایڈوو کیٹ ،جام احمد محمود لاڑ ،بشیر احمد عباسی ،رئیس محمد اویس ،رئیس محمد عمیر ،علی احمد بھٹی ،رازق خان جتوئی ،ملک صدیق احمد گڈولہ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔