عابد شیر علی کی والدہ انتقال کر گئیں نوازشریف کی جنازے میں شرکت

عابد شیر علی کی والدہ انتقال کر گئیں نوازشریف کی جنازے میں شرکت

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی والدہ زہرہ بیگم انتقال(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کر گئیں ٗ نماز جنازہ میں سابق و زیر اعظم محمد نوازشریف سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ٗ نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مرحومہ زہرہ بیگم سابق ایم این اے اور سابق میئر فیصل آباد چوہدری شیرعلی کی اہلیہ تھیں، خاندانی ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کی والدہ کی وفات دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔مرحومہ زہرہ بیگم سابق وزیراعظم نوازشریف کی فرسٹ کزن بھی تھیں۔علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف فیصل آباد میں مسلم لیگ نون عابدشیرعلی کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے عابد شیر علی کی والدہ کے جنازے میں شرکت کی۔عابد شیر علی کی والدہ زہرہ بیگم کے نمازجنازے میں مسلم لیگ ن کے رہنماوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر