ممبر پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمدکی انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفدسے ملاقات

ممبر پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمدکی انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفدسے ملاقات

  



خان پور ( نمائندہ پاکستان )ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ 258پاکستان تحریک انصاف میاں شفیع محمد نے تحصیل صدرآئی ایس ایف(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

جنرل سیکرٹری ملک سجاد کی قیادت میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن کے بارے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے ۔ میاں شفیع محمد نے یقین دلایا کہ نوجوانوں کو ان کا پورا حق دیا جائے گا ۔ اور بلدیاتی الیکشن میں گروپنگ بھی نہیں ہونے دیں گے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے انہوں نے کہا کہ میں ISFکے نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دن رات میرا ساتھ بن کر الیکشن کمپین کی ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے ۔ اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی درخواست پر خان پور میں یونیورسٹی بنوائیں گے ۔ اور تحصیل کو ماڈل رول بنواوَں گا ۔ اس موقع پر جام احمد لاڑ ، جام ناصر ، ملک جاوید ، میاں حمزہ ، فواد خاکوانی ، حمزہ جیلانی ، ملک بلال ، چوہدری شہزاد و دیگر عہدیداران موجودتھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر