کروڑوں کی کرپشن میں گرفتار منیر بہادر بگٹی سے صرف15لاکھ کی ریکوری

کروڑوں کی کرپشن میں گرفتار منیر بہادر بگٹی سے صرف15لاکھ کی ریکوری

  



ملتان ( وقا ئع نگار ،خبرنگار خصوصی)ایف آئی اے نے " میر بہادر خان بگٹی سے کروڑوں روپے کرپشن کیس میں صرف 15 لاکھ روپے ریکوری کرکے کارکردگی دکھا دی۔اورسابقہ جی ایم سوئی(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

گیس کو جوڈیشل کرواکر اپنا حق بھی ادا کر دیا۔جبکہ چیف انجینئر سوئی گیس اظہر حسین کھوکھر نے معطل جنرل منیجر کو ٹیلی فونک رابط پر ریکوری نہ کروانے اور ڈٹے رہنے کا مشورہ دیا۔کہ ذرا سی غلطی کے باعث" ہم سب پھنس سکتے ہیں"بتایا جاتا ہے کہ نجی فوڈ کمپنی کے مالک چوہدری ذوالفقار نے ایف ائی اے کو تحریری طور درخواست دی کہ جنرل منیجر سوئی گیس میر بہادر خان بگٹی نے ان سے مختلف اوقات میں گیس کے پریشر کو زیادہ کرنے کے حوالے سے پانچ کوڑ روپے سے زاہد کی رقم بطور رشوت لی۔جس پر ایف آئی نے انکوائری کی۔اور الزام ثابت ہونے پر مذکورہ جی ایم سوئی گیس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔اور کچھ عرصہ کے بعد میر بہادر کو ایف آئی اے نے بہاولپور سے گرفتار بھی کرلیا گیا۔ایف آئی اے نے ملزم کا ریمانڈ لیا۔دوران تفتیش ملزم میر بہادر سے ایف آئی اے نے اپنی جان چھڑانے اور حق ادا کرتے ہوئے گزشتہ روز میر بہادر بگٹی کو جوڈیشل کروادیا۔واضح رہے ایف آئی اے اس کرپشن کیس میں صرف اور صرف پندرہ لاکھ روہے برامد کرسکی ہے۔باقی رقم کا اللہ حافظ ہوگیا۔جبکہ ایف آئی اے نے جو رقم یعنی سترہزار یورو ایک کروڑ بیس لاکھ روپے بیرون ملک بھیجوائی گئی تھی۔اس میں سے پندرہ لاکھ برامد کیئے ہیں۔میر بہادر بگٹی نے بیرون ملک بھیجی جانے والی رقم میں سے پہلے ہی چالیس لاکھ روپے کی رقم لے لی تھی۔میر بہادر بگٹی کا نائب قاصد نعمان نے وعدہ معاف گواہ بن کر میر بہادر کی رقم بیرون ملک منتقلی بارے تمام تر تفصیلات ایف آئی اے کو دیں ہے۔ اس کے باوجود مکمل ریکوری کی نا جاسکی۔جس کے بعد ایف آئی اے کی کارکردگی پر کئی سوالات نے جنم لے لیاہے۔رقم کی واپسی کیلئے اقدامات بھی کیئے جارہے ہیں۔اور ہر ماہ قانون کے مطابق چار سے پانچ لاکھ لیکر سرکاری خزانے میں جمع بھی ہو رہے ہیں۔یہاں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوران تفتیش مذکورہ گرفتار ملزم جی ایم گیس نے اپنے موجودہ چیف انجینئر اظہر کھوکھر سے ٹیلی فونک رابط بھی کیا۔جس میں اظہر کھوکھر نے معطل و گرفتار سابقہ جی ایم گیس میر بہادر بگٹی کو ریکوری نہ دینے کے بارے مشورہ دیا۔تاکہ سب پھنس نہ جائیں۔اس حوالے سے کچھ چیزیں محکمہ کے پاس محفوظ ہیں۔دریں اثناء جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان محمدعمران نے کرپشن کے مقدمہ میں ملوث جی ایم سوئی گیس کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجواتے ہوئے 23 اکتوبرکودوبارہ مقدمہ کے چالان سمیت پیش کرنیکاحکم دیاہے۔

بہادر بگٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر