ہائیکورٹ ملتان کانشتر برن یونٹ کے 40مرد وخواتین کنٹریکٹ ملازمین کو بحال کرنیکاحکم

ہائیکورٹ ملتان کانشتر برن یونٹ کے 40مرد وخواتین کنٹریکٹ ملازمین کو بحال ...

  



ملتان ( خبر نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے نشتر ہسپتال برن یونٹ کے 40 مرد و خواتین کنٹریکٹ ملازمین کو بحال کرتے ہوئے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

سابق عرصہ کی تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں کنٹریکٹ پر نشتر ہسپتال برن یونٹ میں وارڈ بوائے اسسٹنٹ و دیگر امور پر ملازمت اختیار کرنے والے گوشی منور سنبل رمضان مسماۃ رخشندہ اور نوریز خان محدم وقاص راؤ بابر سمیت 42 مردوخواتین نے یک جنبش قلم بلاسماعت نوکری سے برخاست کئے جانے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں جس کی سماعت گزشتہ روز برن یونٹ نشتر ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پلاسٹک سرجری ڈاکٹر ناہید احمد ڈائریکٹر فنانس پاک ہیلتھ اٹالین برن سنٹر غضنفر عباس اور نشتر ہسپتال کے کونسل پیش ہوئے اور بیان قلمبند کروائے جس پر فاضل عدالت نے بحال کئے جانے کے ساتھ مذکورہ ملازمین کی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال اور اہلیت کا معیار سلیکشن کمیٹی کے ذریعے سکروٹنی کرانے اور سابق عرصہ کی تنخواہیں فی الفور ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر