بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی حکومت کو جواب کیلئے 2روز کی مہلت

بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی حکومت کو جواب کیلئے 2روز کی مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کے لئے دائردرخواست پر وفاقی حکومت(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کو جواب داخل کرنے کے لئے دو روزکی مہلت دے دی۔جسٹس ساجدمحمود سیٹھی کے روبرودرخواست گزاروں کے وکیل عامر سعید راں نے موقف اختیار کیا کہ بھارتی فلموں کی نمائش کے حوالے سے امپورٹ پالیسی کو کالعدم قرار دیا جائے،یہ پالیسی وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر جاری کی گئی،غیر قانونی پالیسی کو کالعدم کیا جائے ۔عدالت کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے جواب داخل نہیں کیا گیاجس پر عدالت نے سماعت 2روز کے لئے ملتوی کرتے ہوئے حکومت کو جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی۔
بھارتی فلمیں