صحت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں حقیقی تبدیلی کیلئے پلاننگ مکمل، حسین جہانیاں گرد یزی
خانیوال (بیورونیوز )صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے پسماندہ او ردور دراز علاقوں کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے عملی اقداما ت آغاز کردیا ہے وزیر اعظم (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
پاکستان عمران خان کا 100روزہ پلان حقیقی تبدیلی کی جانب پہلا قدم ہے ‘صوبہ پنجاب کے عوام 100روز کے اندر حقیقی تبدیلی دیکھیں گے ۔ ضلع خانیوال کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے صحت ‘تعلیم ودیگر شعبہ جات میں حقیقی تبدیلی لائی جائیگی تاکہ اس تبدیلی کے ثمرات باآسانی عام آدمی تک پہنچ سکیں ۔ انہو ں نے یہ بات اپنے دورہ خانیوال کے موقع پر سرکٹ ہاؤس خانیوال میں اپنے علاقہ کے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ پنجاب نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پران کے حل کے لیے متعلقہ حکام کا احکامات جاری کیے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ بھر میں تجاوزرات کے خلاف آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں اس لیے ضلع خانیوال میں بھی تجاوزارت او رناجائز قابضین کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رکھا جائیگا ۔ صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ ضلع خانیوال میرا گھر ہے اس لیے ضلع کے ہر علاقہ کی ترقی او رعوام کی فلاح وبہبود میرا مشن ہے ۔
حسین جہانیاں