سرکاری رہائش گاہوں پر قابض افراد ، سہولت کاروں کیخلاف شکنجہ تیار
ملتان ( وقا ئع نگار ) انٹی کرپشن حکام نے سرکاری رہائش گاہوں اور اراضی پر قابضین اور سہولت کاروں کو گرفت میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس ضمن میں ڈائریکٹر انٹی کرپشن امجد شعیب ترین کی ہدایت پر خصوصی ٹیموں کا سروے شروع کر دیا (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
گیا ہے۔اس سروے کا آغاز ضلع خانیوال سے کیا گیا ہے۔سروے میں اس بات کا اندازہ لگایا جانا ہے کہ صوبائی محکموں کی رہائشی کالونیوں کے گھروں میں مقیم افراد کون ہیں۔کتنے عرصے سے مقیم ہیں۔جس کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔اسی طرح سرکاری رہائش گاہوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ٹھہرانے والے افسران و ملازمین کی فہرست بنائی جائے گی۔تمام فہرستیں اور ریکارڈ مرتب کرنے کے بعد قابضین اور ان کے محکموں میں بیٹھے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔اور قابضین سے اراضی اور رہائش گاہیں واگزار کروا کر سرکاری تحویل میں لی جائیں گی۔
شکنجہ تیار