کوتاہیاں دور کر کے محکمہ ڈاک کو عالمی معیار پر لائیں گے : ڈاکٹر اختر ملک

کوتاہیاں دور کر کے محکمہ ڈاک کو عالمی معیار پر لائیں گے : ڈاکٹر اختر ملک

  



ملتان ‘ وہاڑی ‘ بہاولپور ‘ ڈیرہ غازیخان ( سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان ) ڈاک کا عالمی دن گزشتہ روز منایا گیا ‘ اس دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینارز کا انعقاد بھی کیا گیا ‘ جن میں مقررین نے(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

ڈاک کی اہمیت کو اجاگر کیا اور خاص طور پر پاکستان میں محکمہ ڈاک کو عالمی معیار پر لانے کیلئے تجاویز بھی پیش کیں ۔ اس حوالے سے ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکموں کو سولر سسٹم پر منتقل کررہے ہیں اور اس نظام کے نفاذ سے ہونے والی آمدنی کو اداروں کی بہتری کیلئے استعمال کریں گے ، محکمہ ڈاک رابطوں کو پروان چڑھاتااور لوگو ں میں خوشیاں بانٹناہے ، وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے اداروں کو مضبوط بنائیں ، وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت ہم نے اپنے اداروں میں جدت لانا ہے، انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے ،محکمہ ڈاک کی کوتاہیاں دور کرکے ہم اسے عالمی معیار پر لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ورلڈ پوسٹ ڈے ‘‘کے موقع پر جی پی او ملتان میں منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی ندیم قریشی ، ملک سلیم لابر،سینئر پوسٹ ماسٹر جنرل جی پی او محمد اکرم ، ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل محمد انوار ملک، پوسٹ ماسٹر جنرل ملتان سرکل ڈاکٹر اکرم نواز، چیف پوسٹ ماسٹر رائے سیف اللہ ، ڈاکٹر حمید رضا صدیقی ، اسحاق بلوچ ، ڈاکٹر فرخ ارسلان ، محمد افضل سپراودیگر بھی موجود تھے ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق ملک بھرکی طرح گزشتہ روزوہاڑی جنرل پوسٹ آفس میں بھی ورلڈپوسٹ ڈے جنرل پوسٹ آفس میں منایاگیااس موقع پرملازمین کے نام ڈائریکٹرجنرل یونیورسل پوسٹل یونین بشیراے حسین کاپیغام پڑھ کرسنایاگیاتقریب میں سینئرپوسٹ ماسٹرمحمدجمیل مجاہد،ڈپٹی سینئرپوسٹ ماسٹرعمران اقبال،پوسٹل اکاؤنٹنٹ چودھری محمدسلیم،اصغرعلی،ریاض احمدبھٹی،عمیرخالد،ندیم انورکے علاوہ دیگربھی موجودتھے ورلڈپوسٹ ڈے کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے سینئرپوسٹ ماسٹرمحمدجمیل مجاہدنے کہاکہ پوسٹ ملازمین ڈاک سروسز میں مزیدبہتری لاکرعوام کی زیادہ سے خدمت کریں اس سے نہ صرف عوام میں ملازمین کی عزت بڑھے گی بلکہ ریونیومیں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوگا؂اس کے علاوہ پوسٹ کے ماٹوخدمت،امانت،دیانت پرسختی سے عملدرآمدکریں۔ بہاولپور سے بیورو رپورٹ ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق عالمی یوم ڈاک کے سلسلہ میں جی پی او بہاول پورمیں تقریب کاانعقاد‘ سینئرپوسٹ ماسٹر محمدفاروق نے خطاب کیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز عالمی یوم ڈاک کے سلسلہ میں جی پی او بہاول پورمیں تقریب کاانعقادکیاگیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئرپوسٹ ماسٹر جی پی او بہاول پور محمدفاروق نے کہاکہ عوام کی سہولت کیلئے عنقریب منی آڈرپیسہ اور کارگوسروس کاآغاز کیاجارہاہے جس سے عوام کو بااعتماد‘محفوظ اورسستا زریعہ ترسیل میسرآئیگا انہوں نے کہاکہ ڈاک کاعالمی دن 1874 سے منایاجارہاہے اور پوری دنیامیں تقریبا 6 لاکھ سے زائد ڈاک کے دفاتر عوام کوڈاک کی ترسیل میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان پوسٹ عنقریب عوامی کیلئے منی آڈر پیسہ اور کارگوسروس کاآغازکررہی ہے جس کی زریعے عوام کو ایک سستا ‘بااعتماد اوربر ق رفتار زریعہ ترسیل میسرآسکے گا انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ پرائیوٹ کورئیرسروس کی بجائے پاکستان پوسٹ کو ترجیح دیں کیونکہ پاکستان پوسٹ ایک مستند ‘برق رفتاراور سستازریعہ ترسیل ہے قبل ازیں ظفراقبال ناصرحسین شہزادنے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ دریں اثناء ٹیکنالوجی کے بے دریغ استعمال کے باوجود آج بھی دنیا بھر میں ڈاک کی اہمیت مسلمہ ہے۔ ڈاک کا نظام باہمی روابط کے علاوہ تاریخی و عالمی اہمیت کا حامل ہے ۔اقوامِ عالم میں ہونے والی ترقی کا انحصار زمانہ قدیم سے اب تک پیغامات کی بروقت ترسیل کا مرہونِ منت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر بہاولپور میوزیم رشید احمد ارشد نے بہاولپور میوزیم میں عالمی یومِ ڈاک کے موقع پر منعقدہ سیمینارکی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر آثارِ قدیمہ ، ثقافت ، ورثہ ، کھیل، مزرات و دیگر اہم شعبہ ہائے زندگی سے متعلق پاکستان اور ریاست بہاولپور کی ڈاک ٹکٹوں کو نہ صرف پروجیکٹر پر دیکھانے کا اہتمام کیا گیا نیز میوزیم کے کانفرنس ہال ان تمام ٹکٹوں کو نمائش کیلئے بھی ڈسپلے کیا گیا۔ ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ ‘ سٹی رپورٹر ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق ملک بھر کی طرح جنرل پوسٹ آفس ڈی جی خان میں ورلڈ پوسٹ ڈے منایاگیا . اس موقع پر سینئر پوسٹ ماسٹر ڈیرہ غازیخان محمد اسلم پرویز نے کہا کہ محکمہ ڈاک کو جدید خطوط پر استوار کردیاگیاہے . جدید ترین خدمات انتہائی کم ریٹ پر صارفین کو فراہم کی جارہی ہیں . ایکسپریس میل ، الیکٹرانک منی آرڈر اور فیکس منی آرڈر کی ادائیگی چند منٹوں میں ممکن ہو گئی ہے . انہوں نے بتایا کہ ارجنٹ میل سروسز اور فارن ڈاک کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی موجودہے . اس موقع پر محمداسلم پرویز نے ڈائریکٹر جنرل یونیورسل پوسٹل یونین کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا . انہوں نے بتایاکہ اندرون ملک رجسٹرڈ ڈاک کی ترسیل آن لائن کی جا رہی ہے . اس موقع پر ڈاک ٹکٹوں کی نمائش بھی کی گئی .

عالمی یوم ڈاک

مزید : ملتان صفحہ آخر