ایک ہفتے میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم مکمل کی جائے،علیم خان

ایک ہفتے میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم مکمل کی جائے،علیم خان

  



لاہور(جنرل رپورٹر ) سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے ہر ڈویژنل ہیڈ کو آرٹر پر ایک ہفتے میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو مکمل کیا جائے اور اس ٹارگٹ کی تکمیل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ، پنجاب حکومت کے اقدامات کے علاوہ وزیر اعظم(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

کی طرف سے بھی شہروں کی حالت درست کرنے کے احکامات جاری ہو چکے ہیں جن پر100فیصد عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا ،90شاہرائے قائد اعظم پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینئر وزیر نے سیکرٹری بلدیات سے صوبے کے تمام 36اضلاع میں اس مہم کے سلسلے میں باقاعدہ ہدایات جاری کرنے کیلئے کہا۔انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ ہفتے ہر ڈویڑنل ہیڈ کو آرٹر کا خود بھی دورہ کریں گے اور انتظامیہ کی بجائے اپنے روٹ کا خود انتخاب کریں گے ، سینئر وزیر نے ہر ڈویژن کیلئے فوکل پرسن لگانے اور اْس کے ذریعے مانیٹرنگ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ،انہوں نے کہا کہ مستقل صفائی ستھرائی کیلئے ٹھوس میکنزم تشکیل دیا جائے تاکہ شہریوں کوصحت مندانہ ماحول فراہم کیا جا سکے،انہوں نے کہا کہ اس مہم میں تمام متعلقہ اداروں کو آن بورڈ لیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کی جا سکے ،عبدالعلیم خان نے محکمہ بلدیات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کلین اینڈ گرین پنجاب کی مہم میں مکمل فرض شناسی کا مظاہرہ کریں بصورت دیگر کاروائی کا شکوہ نہ کریں۔دریں اثناسینئر وزیر پنجاب کی زیر صدارت پنجاب کے وزراء کو نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ سیشن منعقدہوا جس میں ویلج کونسل سمیت نئے خدوخال پر تفصیلی بحث کی گئی اور وزراء نے اپنے اپنے علاقوں کے حوالے سے فیڈ بیک دیا ، صوبائی وزراء ملک محمد انور ،میاں اسلم اقبال ،محسن لغاری ، حسنین بہادر دریشک ،میاں خالد محمود ،سردار آصف نکئی اور سعید الحسن شاہ نے اجلاس میں شرکت کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ گزشتہ دور کے مفلوج بلدیاتی نظام کے مقابلے میں ایسا سسٹم لا رہے ہیں جس میں لوگوں کے مقامی مسائل کم سے کم وقت میں حل ہوں ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے حکم پر مختلف جہتی مشاورت کا عمل جاری ہے اور انشاء اللہ اٹک سے لے کر راجن پور تک بلدیاتی نمائندوں کو یکساں حقوق حاصل ہونگے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ باہمی مشاورت کے ذریعے سفارشات کو بہتر بنانے کا عمل جاری ہے جس کی حتمی منظوری عمران خان دینگے۔

علیم خان

مزید : ملتان صفحہ آخر