الیکشن ٹربیونل ، عبد القادر گیلانی ، اسلم ، بودالہ اختر کانجو ، تہمینہ دولتانہ کی اپلیں سماعت کیلئے منظور

الیکشن ٹربیونل ، عبد القادر گیلانی ، اسلم ، بودالہ اختر کانجو ، تہمینہ ...

  



ملتان ( خبر نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل ملتان بنچ نے تہمینہ دولتانہ سمیت دیگر ناکام امیدواروں کی جانب سے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

دائر کی گئیں الیکشن اپیلیں سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں قومی اسمبلی حلقہ این اے 169 تھرڈ وہاڑی سے ناکام امیدوار تہمینہ دولتانہ نے کامیاب امیدوار پی ٹی آئی کے محمد طاہر اقبال کو فریق بناکر الیکشن نتائج منسوخ قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت نے آئندہ سماعت 18 اکتوبر مقرر کی ہے۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی حلقہ نمبر 154 ملتان ون سے ناکام امیدوار سید عبدالقادر گیلانی نے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار احمد حسین ڈیہڑ قومی اسمبلی حلقہ 160 لودھراں سے اختر خان کانجو نے کامیاب امیدوار عبدالرحمان کانجو، خانیوال قومی اسمبلی حلقہ 151 خانیوال سیکنڈ سے ناکام امیدوار احمد یار ہراج نے کامیاب امیدوار احمد خان ڈاہا کو فریق بناکر اور خانیوال قومی اسمبلی حلقہ 152 تھرڈ سے ناکام امیدوار سردار اسلم بودلہ نے کامیاب امیدوار ظہور حسین قریشی کو فریق بناکر انتخابی نتائج کالعدم قرار دینے کی اپیلیں دائر کی تھیں جنہیں ابتدائی بحث کے بعد سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے 17 اکتوبر کیلئے مقرر کردی ہے۔۔

اپیلیں منظور

مزید : ملتان صفحہ آخر