ڈالر مزید 11روپے 70پیسے مہنگا ، انٹر بینک مارکیٹ میں 136اور اوپن مارکیٹ میں 139روپے تک پہنچ گیا ، مہنگائی کے نئے طوفان کا خدشہ

ڈالر مزید 11روپے 70پیسے مہنگا ، انٹر بینک مارکیٹ میں 136اور اوپن مارکیٹ میں ...

کراچی، لاہور(سٹاف رپورٹر ، جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکیج لینے کے فیصلے کے بعد ڈالر کی قیمت ریکارڈ سظح تک پہنچ گئی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 136 روپے تک پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں 9 روپے 50 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر 138 روپے کا ہوگیا۔انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی روپے کی قدر میں یکدم کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر 139روپے تک پہنچ گیا ناہم مارکیٹ بند ہونے کے وقت قیمت میں کچھ کمی آئی مارکیٹ بند ہونے پر قیمت 11 روپے 70 پیسے اضافے کے ساتھ 136 روپے تک جا پہنچی۔ پیر کے روز رمارکیٹ کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 124 روپے 30 پیسے تھی جو منگل کو اچانک بڑھ گئی اور ٹریڈنگ کے دوران قیمت 136روپے سے تجاوز کرتے ہوئے بھی دیکھی گئی۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق روپے کی قدر میں حالیہ کمی آئی ایم ایف کے دباؤ کا نتیجہ لگتی ہے کیونکہ آئی ایم ایف پہلے ہی روپے کی قدر میں 15 فیصد کمی کا مطالبہ کرچکا ہے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کئی ہفتوں سے انٹر بینک مارکیٹ کے مقابلے میں 4 سے 5 روپے زائد پر ہی ٹریڈ کررہی تھی۔ادھر ایکسچینج کمپنی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کے مطابق مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا دستیاب ہونا مشکل ہے اور جب تک انٹربینک مارکیٹ میں استحکام نہیں آتا ڈالر کی دستیابی مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ موجود حکومت سابق حکومت کی پالیسی کو اپنانے سے گزیرکر رہی ہے اور روپے کی قدر میں کمی سے متعلق باقاعدہ اعلان نہیں کر رہی۔دوسری جانب چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر روپے کی قدر کم کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سیگیس ،بجلی اور پٹرولیم مصنوعات میں خاطر خواہ اضافہ سے مہنگائی کا بڑا طوفان آئے ۔معاشی ماہرین شاہد حسن صدیقی ،ڈاکٹر اکرام الحق اور قیس اسلم نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ابھی تو حکومت آئی ایم ایف جائے گی تو انکی سفارشات اور شرائط کو بھی پورا کرنا ہو گاجسکے بعد ڈالر کی قیمت میں 150روپے سے تک جاسکتی ہے اور روپے کی قدر بھی مزید گرے گی اور تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کا طوفان بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات میں کی مد آئے گا۔

ڈالر مہنگا

مزید : کراچی صفحہ اول