مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ایران جانیوالے زائرین کی شہادتوں ‘ تفتان بارڈز پر درپیش مشکلات کیخلاف مظاہرہ

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ایران جانیوالے زائرین کی شہادتوں ‘ تفتان ...

  



ملتان(سٹی رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام زیارت کے لیے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

ایران جانے والے زائرین کو تفتان بارڈرپر درپیش مشکلات، زائرین کی شہادتوں کے خلاف نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس کی قیادت پاکستان عزاداری کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید مجاہد عباس گردیزی اور ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی نے کی اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور بلوچستان کی صوبائی حکومت زائرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، تفتان جیسے صحرا میں موسم کی شدت کی وجہ سے 3افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، تفتان میں میڈیکل ، رہائش اور پانی کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام مختلف بیماریوں کا شکارہورہی ہے، نئی حکومت نے زائرین کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم ابھی تک کو خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے، مجلس وحدت مسلمین زائرین کے ساتھ روا رکھے جانے والے اس سلوک کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے اس طرف توجہ نہ دی تو ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

زائرین مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر