یونیورسٹی تصادم کیس، 13 طلباء کی عبوری ضمانت کنفرم

یونیورسٹی تصادم کیس، 13 طلباء کی عبوری ضمانت کنفرم

ملتان ( خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے یونیورسٹی تصادم کیس میں ملوث 13طلباء ملزموں کی عبوری ضمانت 30,30ہزار (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

روپے کے مچلکوں پر کنفرم کرتے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزموں رانا جنید، امجد تبسم، مہرنوید، فیصل چانڈیہ، وقاص گجر، عبدالرحمن لودھی، رمضان ہراج، عثمان گبول، محمد حسن، علی ممتاز، سہیل سرفراز، واجد خان اور عون کریم نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کیخلاف تھانہ الپہ میں یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے ایک طالبعلم کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا جس پر پولیس انہیں گرفتار کرنے کے در پہ ہے جبکہ وہ بے قصور ہیں لہٰذا انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر