جمہوریت کے نام پر آمریت کی تصویر نظر آرہی ہے، خورشید شاہ
سکھر (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر آمریت کی تصویر نظر آرہی ہے، اب جو بولے گا اس کو نیب کے حوالے اور جو لکھے گا اس پر آرٹیکل 6لگے گا۔ وہ منگل کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کے نام پر آمریت کی تصویر نظر آرہی ہے۔ جمہوریت کا لبادہ اوڑھے ڈکٹیٹر بڑا خطرناک ہوتا ہے۔ ڈکٹیٹر طاقت دکھانے کی کوشش میں خطرناک اقدامات لے لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بولے گا وہ نیب کے حوالے کردیا جائے گا اور جو لکھے گا اس پر آرٹیکل 6لگے گا۔
خورشید شاہ
Back to Conversion Tool