صفر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس
اسلام آباد ( آن لائن )صفرالمظفر 1440ھ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بدھ کو محکمہ موسمیات کے ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوگا۔اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے جبکہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زونل کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میلوڈی میں منعقد ہوگا۔ ملک بھر سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند کی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔