زکریا یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس کا رڈ کے بغیر داخلے پر پابندی

زکریا یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس کا رڈ کے بغیر داخلے پر پابندی

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس کارڈز کے بغیرداخلے پر پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا، چیئرمینوں کو مراسلے جاری کردئے گئے تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں اوٹ سائیڈر ز کے داخلے کو روکنے کے لئے سٹوڈنٹس کارڈز پر سختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں جاری(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

مراسلے میں کہاگیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپس میں آؤٹ سائیڈر کو روکنے کیلئے کارڈز چیکنگ سسٹم بنانے کافیصلہ کیا ہے مگر بہت سے طلبا کو تاحال سٹوڈنٹس کارڈز جاری نہیں ہوئے ہیں جس وجہ سے سیکورٹی حکام کو مشکلات کا سامنا ہے لہذا ایکم نومبر 2018سے کسی بھی طالب علم کو بغیر کارڈ کیمپس میں داخلہ نہیں ہونے دیا جائے گا اورسیکورٹی حکام کسی بھی جگہ طلبا کے سٹوڈنٹس کارڈز چیک کرنے کے مجاز ہوں گے ۔اس لئے یکم نومبر تک تمام طلبا کو کارڈز جاری کردئے جائیں۔

گھیرا تنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر