ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی ، لاوارث کو ایمرجنسی وارڈ سے باہر پھینکنے پر شہریوں کا ڈاکٹر ز کیخلاف احتجاج

ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی ، لاوارث کو ایمرجنسی وارڈ سے باہر پھینکنے پر شہریوں ...

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)ڈی ایچ کیوہسپتال میں ٹرپتی انسانیت کوکوئی مسیحا نہ مل سکا۔۔ڈاکٹرز نے لاوارث (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

مریض کواٹھاکرباہرپھینک دیا۔کسی این جی اوز کے نمائندہ نے بھی لاوارث مریض کی خبرتک نہیں لی۔تفصیل کے مطابق سڑک کے کنارے بیہوشی کی حالت میں پڑے ایک لاوارث مریض کوشہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈی ایچ کیوہسپتال کے ایمرجنسی وارڈمیں پہنچایا لیکن ڈاکٹرزنے لاوارث مریض کاعلاج معالجہ سے انکارکردیا۔ہسپتال کے عملہ نے لاوارث مریض کوبیہوشی کی حالت میں مریضوں کے لواحقین کیلئے بنائے گئے شیڈ میں پھینک دیااس صورتحال پرعوام کی طرف سے شدیدغم وغصہ کااظہارکیاگیا موقع پرموجودشہریوں نے بتایاکہ مریض کودو دفعہ مریض کو ایمرجنسی میں لے کرگئے لیکن ڈاکٹرزنے باہرنکال دیا۔لاوارث مریض اپنانام علی حسن بتاتاہے جبکہ گھرکاپتابتانے سے قاصرہے شہریوں کاکہناہے کہ جن کومسیحا سمجھتے تھے آج ان کی حقیقت کھل کرسامنے آئی بہت دکھ ہواشہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

لاوارث مریض

مزید : ملتان صفحہ آخر