ہارٹ اٹیک اور کالے یرقان سے دو افراد جاں بحق

ہارٹ اٹیک اور کالے یرقان سے دو افراد جاں بحق

  



ترنڈہ محمدپناہ (نمائندہ پاکستان)کالے یرقان اور دل کے دورے سے 2شہری جاں بحق ہو گئے ،تفصیل کے مطابق علاقہ پنج پیر کے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

رہائشی مستری اسحاق کو کام کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا او راس کی جان لے گیا ۔جبکہ مقامی شہری ودیرینہ سیاسی کارکن جام رفیق احمد بھتڑ جو کالے یرقان کا شکار تھے گزشتہ روز بیماری کے شدید حملے سے خون کی الٹیاں آنے سے وکٹوریہ ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔دونوں متوفیان کو ان کے آبائی قبرستانوں میں سپر د خاک کردیا گیا ۔

جاں بحق

مزید : ملتان صفحہ آخر