جائیداد تنازعہ ‘ دیور کا بھابی پر تشدد ‘ بال کاٹ کر فرار ‘ پولیس کارروائی شروع

جائیداد تنازعہ ‘ دیور کا بھابی پر تشدد ‘ بال کاٹ کر فرار ‘ پولیس کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقا ئع نگار )ملتان کے نواحی علاقے بوٹے والا میں دیور نے جائیداد کے تنازعہ پر بھابی کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کے بال کاٹ دیئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ہو گیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تفصیل کے مطابق موضع بوٹے والا میں حنیف نامی شخص اپنی بھابھی منظوراں بی بی کے گھر آیا جہاں پر اس نے منظوراں سے اس کے شوہر صدیق کے جائیداد کے کاغذ مانگے جو منظوراں نے دینے سے انکار کر دیا تو ملزم نے طیش میں آکر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر کے بال کاٹ کر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
جائیداد تنازعہ