نوٹوں کی مشین دینے کا جھانسہ ‘ نوسرباز شہری سے 4 کروڑ 25 لاکھ ہتھیا کر فرار

نوٹوں کی مشین دینے کا جھانسہ ‘ نوسرباز شہری سے 4 کروڑ 25 لاکھ ہتھیا کر فرار

ملتان ( وقا ئع نگار )نوٹ بنانے والی مشین کا جھانسہ دے کر 10 افراد نے شہری سے چار کروڑ 25 لاکھ روپے ہتھیا لئے اور روپوش ہوگئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ہے تفصیل کے مطابق شالیمار کالونی ملتان کے رہائشی محمد رؤف نے تھانہ بہاؤالدین زکریا میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے اس نے ڈیری فارم کے اشتہار میں دیے گئے نمبر پر رابطہ کرکے ڈیری فارم کے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہیے جس پر 16 دسمبر 2016 کو فاروق نامی شخص ایک عورت کے ہمراہ اس سے گھر ملنے کے لیے آئے اور اسے ڈیری فارم بارے قائل کیا بعد ازاں لالچ دی کہ ان کے پاس نوٹ بنانے والی مشین موجود ہے لالچ میں آکر میں نے مختلف اوقات میں ان لوگوں کو چار کروڑ 25 لاکھ روپے دیے جو کہ مجھے فراڈ سے امانتا کہ کر لیے گئے بعد ازاں یہ افراد محمد رفیق، مسکین ،حاجی ارشاد ،محمد اقبال، عبدالقدوس ایک نامعلوم عورت اور چار نامعلوم دیگر افراد روپوش ہوگئے پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 471، 327 ،420 اور 468 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ملتان اور گردونواح میں ڈکیتی چوری راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے ان وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں تفصیل کے مطابق تھانہ تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ چاہ کھگے والا میں چھ مسلح افراد نے مقامی زمیندار اللہ رکھا کو زبردستی باندھ کر اس سے ٹریکٹر چھین لیا اور فرار ہوگئے تھانہ قادرپورراں کے علاقہ بخشیش گڑھ میں چور مقامی زمیندار اخلاق احمد کے گھر سے چار لاکھ 75ہزار روپے مالیت کا سامان نقدی اور زیورات چرا کرفرارہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے نامعلوم چور محمد روشان کی کار مالیت 6 لاکھ 25 ہزار روپے چرا کرفرارہوگئے ڈبلیو بلاک نیو ملتان سے جاوید اختر کی موٹر سائیکل چرا لی گئی وہاڑی چوک پر رکشہ میں بیٹھی سواریوں نے محمد رمضان کی اڑھائی لاکھ روپے کی رقم چرا لی کہکشاں سٹریٹ گلگشت میں دو مسلح ڈاکوؤں نے زنیر احمد سے موبائل فون اور 5000 کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے حسن پروانہ کے قریب گھر کے باہر کھڑی فرخ نور نامی شخص کی گاڑی سے نامعلوم چور موبائل فون اور 63 ہزار روپے کی نقدی چرا کر لے گئے پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر