بھائی کے ہاتھوقں بہن، غیرت اوررنجش پر 2نوجوان قتل

بھائی کے ہاتھوقں بہن، غیرت اوررنجش پر 2نوجوان قتل

  



خانیوال ‘ راجن پور ‘ کوٹ چھٹہ ‘ جھوک اترا ( نمائندگان ) بھائی کے ہاتھوں بہن ‘ غیرت اور رنجش پردو نوجوان قتل خانیوال سے بیورو نیوز ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق گھر میں سوئے ہوئے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

نوجوان کو دو نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیاپولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردی تفصیلات کے مطابق خانیوال لاہور موڑ کا رہائشی نوجوان اویس جو کہ نجی کمپنی میں سندھ میں ملازمت کرتا تھا اور دو روز قبل خانیوال میں اپنے گھر آیا الصبح وہ اپنے گھر میں سویا ہوا تھاکہ نوجوان کو ذاتی رنجش کی بنا پر نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیااور مقتولہ والدہ جوکہ ٹیچرہے اور وہ صبع سکولچلی گئی تو بعد ان دو نوں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے اویس کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ اویس کی والدہ کی مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں نامعلوم افراد نے انکے بیٹے کو نا حق قتل کیاہے انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور اُس کے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ پولیس تھانہ کہنہ نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی ہے۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق راجن پور ،نواحی علاقہ سلا م پورمیں بھائی کے ہاتھوں بہن قتل، واقعہ رائفل صاف کرتے ہوئے پیش آیا ورثاء کا موقف ،واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی گئی ہے پولیس ،تفصیلات کے مطابق نواحی موضع سلام پور میں شام سات بجے کے قریب ملزم جنید نے رائفل سے فائرنگ کرکے اپنی چھوٹی بہن سترہ سالہ شہناز کوقتل کردیا قتل کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آئی پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جام پور بھجوا دی گئی ہے ورثاء نے موقف دیا ہے کہ جنید رائفل صاف کررہا تھا کہ اچانک گولی چلنے سے شہناز نامی خاتون جاں بحق ہوئی ہے پو لیس تھا نہ حاجی پور نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ کوٹ چھٹہ‘ جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق غیرت کے نام قتل، ملزمان کی فائرنگ سے 25سالہ نوجوان قتل،3 افراد شدید زخمی، اسپتال منتقل، پولیس نے کارروائی شروع کردی تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ چھٹہ کے علاقہ بستی ڈھول میں غیرت کے نام پر 25 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا، ملزمان نیفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 25 سالہ نوجوان محمد اشفاق ولد فیاض ندامانی گولی لگنے سے موقع پر جانبحق ہوگیا، ملزمان کو شک تھا کہ اس کی بہن سے مقتول محمد اشفاق ندامانی سیمراسم ہیں، جبکہ تین افراد جن میں محمد بلال۔ارشاد اور نادر ندامانی شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسیکو 1122 سے ہسپتال منتقل کردیا اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر