کریک ڈاؤن ، قبضہ مافیا کی سانسیں اکھڑ گئیں ، بورے والا میں جھڑپیں ، مظاہرے

کریک ڈاؤن ، قبضہ مافیا کی سانسیں اکھڑ گئیں ، بورے والا میں جھڑپیں ، مظاہرے

  



ملتان‘ شجاع آباد ‘ مظفر گڑھ ‘ خانیوال ‘ کبیروالا ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘بوریوالا ‘ میلسی(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

‘ بہاولپور ‘ رحیم یار خان ‘ترنڈہ محمد پناہ ‘ مٹھن کوٹ ( نیوز رپورٹر ‘ نمائندگان ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر گرین اینڈ کلین مہم کے سلسلہ میں گزشتہ روز بھی تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے دوران پختہ ناجائز تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا ‘ اس سلسلہ میں میلسی میں ریلوے اراضی پر قائم دکانیں مسمار کر دی گئیں‘ دیگر قابضین کو نوٹس جاری کر دیا گیا ‘ بوریوالا میں آپریشن کے دوران قبضہ مافیا نے احتجاج کیا ‘ٹائر جلا کر چیچہ وطنی روڈ بلاک کر دیا جبکہ جھڑپیں ہوئیں‘ اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا ۔ اس حوالے سے ملتان سے نیوز رپورٹر کے مطابق حکومت پنجاب کی گرین اینڈ کلین پنجاب مہم کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ملتان نے گزشتہ روز بھی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کر کے بھاری مقدار میں پختہ تعمیرات اور تھرے مسمار کردئیے۔ اس موقع پر شیر شاہ روڈ کو ریڑھیوں اور دیگر تجاوزات سے مکمل طور پر کلیئرکردیاگیا۔ آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی آغا ظہیرعباس شیرازی نے کی جبکہ میونسپل کارپوریشن ،ایم ڈی اے، ضلعی پولیس اور سول ڈیفنس سمیت مختلف محکموں نے شرکت کی۔ اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے اس موقع پر متعدد کھوکھے اور غیر قانونی شیڈز بھی مسمار کرکے سامان قبضے میں لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر ملتان مدثرریاض ملک کی ہدایت پر آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال بھی کای گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع بھر میں سرکاری اراضی کا ایک ایک انچ واگزار کرانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ اگلے مرحلے میں سرکاری اراضی پر عرصہ دراز سے قابض مافیا کے خلاف شکنجہ تیار کیا جائے گا۔ شجاع آباد سے نامہ نگار کے مطابق لاء انفورسمنٹ آفیسر بلدیہ ذیشان شاہ نے چیف آفیسر بلدیہ کے ہمراہ دس دکانیں سیل کردیں۔ کئی سالوں سے ان دکانوں کا کرایہ ادا نہیں کیا گیا تھا لہٰذا ان دس دکانوں کو مسلسل نادہندگی کی وجہ سے سیل کیا گیا ہے۔ ذیشان شاہ نے مزید کہا کہ بلدیہ کے نادہندگان اب کرایہ کی ادائیگی کردیں تاکہ ان کی دکان سیل نہ کی جاسکے۔ مظفر گڑھ سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی ‘ سپیشل رپورٹر کے مطابق مظفرگڑھ ریلوے روڈ پر واقع غوث پاک قبرستان کی اراضی پر قبضہ کر، کے بنائی گئی درجنوں دوکانیں ضلعی انتظامیہ نے گراء4 دیں تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر مظفرگڑھ ضلعی انتظامیہ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن پانچوے روز میں داخل ریلوے روڑ پر قبرستان کی زمین پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن قبرستان کی 102کنال کی ارضی واگزار کرنے کے لیے اسٹنٹ کمشنر اشرف گجر کی نگرانی میں آپریشن کیا گیا ریلوے روڑ پر قبرستان کی زمین پر ناجائز درجنوں دکانوں کو مسمار کر دیا گیا آپریشن کیلے انتظامیہ کی جانب سے بھاری مشینری کا استمال کیا گیا اور اس آپریشن میں اے سی مظفرگڑھ اور ڈی ایس پی سٹی اور پولیس کی بھاری نفری اور بلدیہ مظفرگڑھ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا موقع پرمگر موجود شہریوں نے پاکستان سے گفتگو. کرتے ھوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن محض فرضی کاروائیوں کے سوا کچھ نہیں من پسند اور مضبوط سیا سی لوگوں کو چھوڑ ا جا رھا ھے۔ خانیوال سے بیورو نیوز‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق حکومت پنجاب کے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلع خانیوال میں ابتک تقریباّ 14 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگذار کرائی جاچکی ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے تجاوزات اور ناجائزقابضین کے خلاف جاری آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ناجائز تجاوزات اور سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی بلاتعطل جاری رہے گی دریں اثناء خانیوال شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران بلدیہ خانیوال کے عملہ نے ریلوے روڈ کی شمالی سائیڈ ، میپکو دفتر کے سامنے سے لیکر ریلوے انڈر بائی پاس تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور آمدورفت میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات اور تھڑے ہٹا دیئے جبکہ تجاوزات قائم کرنے والے 103 افراد کو واننگ بھی دی گئی ۔ کبیروالا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تحصیل کبیروالا میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کے قیمتی رقبہ پر بااثر وڈیروں نے قبضہ جمارکھاہے جن میں گورنمنٹ مڈل سکول مبارکپورکا ایک کنال دس مرلہ ۔جناح کالونی سکول کا 230فٹ باؤنڈری وال ۔چک سلطان محمود کی ایک کنال 17مرلہ جبکہ ریحانہ سہومڈل سکول کی دو کنال۔کنڈ ملکانی سکول کا دوکنال رقبہ اسی طرح مڈل سکول 10گھگھ میں ایک کنال 16مرلہ ہشمت مرالی سکول کا ایک کنال رقبہ جبکہ مڈل سکول چھپراں والا کا 10کنال رقبہ جبکہ دوکنال سکول کے پاس ہے بقایا 8کنال رقبہ پر علاقہ کے بااثر زمیندار عبدالقادر سہومرحوم نے1995 سے قبضہ کرکے فصلیں کاشت کی جارہی ہیں۔عبدالقادر سہوکے بیٹے سہیل سرور محمد عامر نے قبضہ جما رکھاہے ۔سکو ل ہذا کی پرنسپل نے قبضہ وا گزار کروانے کیلے حکا م بالا کو رپورٹ بھجوادی ہے ۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد میں سرکاری اراضی پر تجاوزات مافیاء کیخلاف ڈسٹرکٹ ہائی وے کا آپریشن شروع،متعدد دوکانیں،چھپر مسمار،متعد دوکانداروں کو2دن کی مزید مہلت،اکثر دوکانداروں نے خود بخود دوکانوں کے سامنے شیڈ ،چھپر مسمار کردئیے،آئندہ 2روز تک ڈسٹرکٹ ہائی وے کی سرکاری ارضی وار گزار کروالیں گے،سب انجینئر شاہد حسین ،اکبر ڈوگر ،اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کا بھی ٹھٹھہ صادق آباد کا دورہ،دوکانداروں کو ضلع کونسل کی اراضی خالی کرنے کی ہدایت۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سید نوید عالم کی قیادت میں چیف آفیسر بلدیہ راؤ محمد علی۔نائب تحصیلدار چوہدری امتیاز وڑائچ۔محکمہ ہائی وے کے ایس ڈی او اور دیکر محکموں کے سربراہان پر مشتمل ٹیم نے آج چیچہ وطنی روڈ پر عرصہ دراز سے محکمہ ہائی وے کی سرکاری اراضی پر دونوں جانب بنی درجنوں ناجائز دوکانوں کے خلاف بھاری مشینری کی مدد سے گرینڈ آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران دونوں جانب درجنوں غیر قانونی دوکانیں مسمار کر کے سرکاری قیمتی اراضی واگزار کروا لی اس آپریش کے خلاف ناجائز قابضین نے شہباز حسین بھٹی ایڈووکیٹ۔چوہدری لیاقت علی اور چوہدری اعجاز احمد کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ٹائر جلا کر چیچہ وطنی روڈ قومی شاہراہ بلاک کر دی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر ناجائز قابضین اور انکی دوکانوں کے پیچھے قبضہ کی وجہ سے متاثرہ مالکان کے مابین جھڑپ بھی ہوئی ڈی ایس پی حافظ خضر زمان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کر دیا جبکہ اس آپریشن کے بعد (ن) لیگ کے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں۔ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر اور ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی ،جنرل سیکرٹری صغیر احمد رامے اور بزرگ مسلم لیگی رہنما چاچا محمد اسلم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ دوکانداروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے تاجروں سے مذاکرات کے دوران دونوں جانب جتنی سرکاری جگہ واگزار کروانے کا معاہدہ کیا تھا دوران آپریشن اس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور ملکیتی جگہ پر قائم دوکانیں بھی گرا دی گئی ہیں رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 100 دن میں ایک کروڑ بے روزگاروں کو روزگار کی فراہمی اور 50لاکھ بے گھر افراد کر مکان دینے کا جو دعویٰ کیا تھا وہ جھوٹ ثابت ہوا روزگار کمانے والے غریب لوگوں کا روزگار چھینا گیا ہے اور بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے کی بجائے بے گھر کیا جارہا ہے حکومت کی تجاوزات کے خلاف ہر قانونی کاروائی کا ساتھ دیں گے لیکن غیر قانونی طریقے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بھر پور مخالفت کریں گے لیگی راہنماؤں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ دوکانداروں سے ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیا جائے اور انکی ملکیتی اراضی انہیں واپس کی جائے۔ میلسی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق میلسی کی تاریخ کا سب سے بڑا تجا وزات کے خلاف جرات مندانہ آ پر یشن پندرہ سال سے ریلوے ارا ضی پر قائم تجا وزات پختہ دکانیں بنائی ہوئی تھیں ۔ دو سو سے زائد دکانیں ممنو عہ ایریا میں ریلوے لائن کے اوپر تعمیر شدہ تھیں جو ریلوے نے پندرہ سالہ لیز پر دی ہوئی تھیں اسکی میعاد ختم ہونے پر سب سے بڑی مارکیٹ امیدوار رکن صوبائی اسمبلی احمد یار اچاری نے بنائی ہوئی جسے مسما ر کردیا تھا اور با قی دو سو دکانوں کو دو دن کا نوٹس دیا گیا ہے کہ اپنا میٹر یل ٹھکا نے لگا لیں اس موقع پر لوگوں نے تحریک انصاف کے اس آ پر یشن کو بیحد سرا ہا جو اسسٹنٹ کمشنر میلسی کی سر براہی میں بلا خوف و خطر کیا گیا کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آ یا مکمل فورس اس میں ریلوے انتظامیہ ، مقامی انتظامیہ ، ریونیو آ فسران موجود تھے۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق بہاولپورمیں ماڈل ٹاؤن بی میں واقع گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول کاکل رقبہ17 کنال ہے جس میں سے10 کنال سے زائد رقبہ پر بااثر قبضہ مافیاقابض ہے ماضی میں بھی اس قبضہ مافیا سے سکول کارقبہ واگزار کروانے کیلئے کوشش کی گئی جوکہ بے سودثابت ہوئیں گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول کی طالبات کے پاس نہ تولیب کیلئے جگہ ہے نہ ہی ان کے پاس کھیلوں کیلئے کوئی گراؤنڈ موجود ہے معلوم ہواہے کہ اس قبضہ مافیا کومتبادل جگہ بھی فراہم کردی گئی ہے مگروہ اب بھی یہ قبضہ چھوڑنے کوتیارنہیں۔ گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول کی طالبات منتظرہیں کہ کب پنجاب گورنمنٹ اپنے دعوؤں میں سچی ثابت ہوااوران کے سکول کی زمین انہیں واپس ملے عوامی اورسماجی حلقوں نے بھی وزیراعلی پنجاب، ڈپٹی کمشنر بہاولپورسے پرزورمطالبہ کیاہے کہ قبضہ مافیاسے سکو ل کی زمین واگزار کروائی جائے۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق تجاوزات کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔ تاجران قومی مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیں،دکان سے دو فٹ آگے کی جانے والی تجاوزات از خود ختم کر دی جائیں، دکان سے آگے دو فٹ میں کسی قسم کا پختہ تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، دو فٹ جگہ سے آگے فٹ پاتھ پر سامان رکھنے کی صورت میں خلاف ورزی کے مرتکب دوکاندار کے دو فٹ بھی واگزار کرائے جائیں گے،دوکانوں، مارکیٹس ، شاپنگ مالز کے آگے پا رکنگ کی اجازت نہیں ہو گی، ریڑھی بانوں کو رجسٹرڈ او رمتبادل جگہ فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، کسی کو بے روزگار نہیں کریں گے تاہم حکومتی پالیسی پر بھی عملدرآمد کرایا جائے گا، میونسپل کمیٹیز کی منظوری کے بغیر ہاؤسنگ سوسائٹیز اور دیگر تعمیرات تجاوزات میں شمار کی جائیں گی، گھروں کے آگے گر ین بیلٹس پر ایسی کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے جو یہ ظاہر کرے کہ یہ گرین بیلٹ کسی فرد واحد کی ملکیت ہے ایسی تمام تجاوزات ختم کر دی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ضلع میں تجاوزات کے خلاف جار ی مہم کے سلسلہ میں انجمن تاجران، اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران میونسپل کمیٹیز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈپٹی ڈرایکٹر این ۔ایچ۔اے۔رحیم یار خان ملک سلیم اختر ،محمد شاکر ، چوہدری عمران گجر، غضنفر علی سب انجنئیر آپریشنل آفیسر موٹر وے صفدر منیر خان لنگاہ ، انچارج چوکی جن پور میاں امتیاز علی ،نے بھاری مشینری کے ہمراہ وقومی شاہراہ جن پور میں ناجائز تجاوازات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کھوکھے ،چھپرے ، تھلے ،سائن بورڈ ہٹوا دیے ا س موقع پر ملک سلیم اختر نے کہا کہ سرکاری حدود میں دوکانیں مارکٹیں بنانے والے قبضہ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ مٹھن کوٹ سے نمائندہ خصوصی ‘ نامہ نگار کے مطابق پنجا ب بھر کی طر ح مٹھن کو ٹ میں نا جا ئز تجاوزا ت اور قبضہ گرو پو ں کے خلا ف آپر یشن جا ری ہے اور شہرو بازارو ں اور لا ری اڈے سے تجاوزا ت ہٹا دی گئیں ہیں اور بازار کھلے ہو گئے اور عوام خو ش ہیں تا ہم ابھی تک در بار ،رو جھا ن رو ڈ ،مد نی چو ک ، پرا نا سینما چوک اور شہر بھر کی گلیو ں میں نا جا ئز تجاوزات بد ستو ر موجو د ہیں اور عوام کو وہا ں سے گزرتے ہو ئے پر یشا نی ومشکلا ت کا سا منا ہے ۔

تجاوزات آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر