محکمانہ ترقی کورس ،ڈی ایس پی عہدہ کیلئے انسپکٹروں کے ریکارڈ کی چھان بین شروع

محکمانہ ترقی کورس ،ڈی ایس پی عہدہ کیلئے انسپکٹروں کے ریکارڈ کی چھان بین شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقا ئع نگار )آئی جی پنجاب نے محکمانہ ترقی کورس ڈی ایس پی کے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

عہدہ کیلئے صوبہ بھر کے انسپکٹروں کے ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی ہے۔اس حوالے سے ملتان سمیت صوبہ بھر کے ریجینل اور ضلعی پولیس سربراھان کو مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔جاری مراسلے کی ہدایت کی روشنی میں ضلعی پولیس نے ملتان کے چھ انسپکٹروں جن میں انسپکٹر ارشاد الحسن۔منظور۔فیاض۔اسلام۔و دیگر دو انسپکٹرز کیریکارڈ کی پڑتال کرنی شروع کر دی ہے۔ ریکارڈ میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ مذکورہ انسپکٹرز کو سروس کے دوران کتنی سزا ملی ہے۔یا کوئی شوکاز نوٹس و انکوائری پینڈنگ تو نہیں۔ضلعی پولیس نے ان انسپکٹروں کی کلیئرنس لینے کیلئے پولیس دفتروں اور چاروں ڈویثرنز کیایس اپیز سے رپورٹ مانگی ہے۔جسکی روشنی میں ڈی ایس پی عہدہ پر محکمانہ ترقی کورس پر بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔