سلمان شہباز آج نیب کے روبرو پیش ہو نگے

سلمان شہباز آج نیب کے روبرو پیش ہو نگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے چھوٹے صاحبزادے سلمان شہباز آج بروز بدھ کو نیب لاہور کے روبرو پیش ہو نگے۔ بتایا گیا ہے کہ نیب لاہور نے سلمان شہباز کو اپنا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے نیب لاہور آفس میں طلب کر رکھا ہے جبکہ نیب لاہور زیر حراست ملزم شہباز شریف کی جانب سے ریکارڈ کروائے گئے بیان کی روشنی میں ان کے صاحبزادے کا بیان ریکارڈ کرے گا۔
سلمان شہباز