uvasکے تعاون سے نیسلے کا واٹر ایفیشنسی پراجیکٹ کا فتتاح
ملتان ( پ ر) پانی کو محفوظ کرنے اور اس کے منصفانہ استعمال کے عزم کے تحت، نیسلے پاکستان نے UVAS کے تعاون سے اہم ترین واٹر ایفیشنسی پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاح UVAS کے راوی کیمپس پتوکی میں ہوا۔اس پراجیکٹ کے ذریعے نیسلے اپنے عزم کو مضبوط بناتے (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )
ہوئے پاکستان میں زراعت کی پیداوار کو بہتر بنائے گا اورپراجیکٹ سے 14.87 ملین لیٹر پانی کی بچت کی بھی امید ہے۔آج پاکستان کو درپیش خطرات میں سے ایک پانی کی کمی ہے، ہماری حالیہ دستیابی فی فرد سالانہ1,017 کیوبک میٹر ہے۔ زراعت کا شعبہ پانی کا سب سے بڑا استعمال کنندہ ہے،لہذا اس شعبے سے پانی کے استعمال کی مجموعی کارکردگی کو بڑھانے پر توجہ دینا ضروری ہے۔نیسلے پاکستان نے ایسی سائٹ قائم کی ہے جو بہترین طریقوں کا مظاہرہ کرتی ہے، جس میں فصل کی پیداوار کو پانی کے کم از کم استعمال کے ساتھ بڑھایا جاتا ہے۔ اس سائٹ سے طلباء اور کسانوں کے لئے سائنسی طور پر ثابت آبپاشی کے انتظام کی تکنیکوں پر بطور ایک معلوماتی مرکز کے طور پر کام لیا جائے گا، بشمول 6.91 ایکڑ پر اگی فصل کی سائٹ پر ڈرپ سسٹم اور ڈیلیوری لائن نیٹ ورک بھی شامل ہے جس میں بالتر تیب سٹرس پھلوں اور امرودوں کے باغ 3.51 اور 3.40 ایکڑ کی فصلیں موجود ہیں۔نیسلے پاکستان کے سی ای او فریڈاڈپلین نے اس موقع پرکہا:’’پانی ایک ایسااثاثہ ہے جو تیزی سے کم ہورہا ہے۔ نیسلے میں پانی کی حفاظت کے عزم کے طور پر ہمارے کاموں کے دوران پانی کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاتا ہے ،اجتماعی کاروائی کے تحت نیسلے پاکستان UVAS کے ساتھ مسئلے کو حل کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ UVAS کے ساتھ ہمارا تعاون اس جانب ایک اور قدم ہے۔ اس سے ہماری کمیونٹی کو بھی مدد ملے گی کہ کس طرح پانی کو مؤثر طریقے سے استعمال کریں، خصوصاً زراعت میں۔ 2019 ء کے اختتام تک ہم اپنے پارٹنرز: پنجاب ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ،پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل اور اب UVAS کی مدد سے زراعت میں 400 ملین لیٹرز پانی کی بچت کرنا چاہتے ہیں ۔‘‘اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، UVAS کے وائس چانسلر طلعت نصیر پاشا نے کہا:’’ نیسلے پاکستان کے ساتھ مذکورہ تعاون پاکستان کو درپیش پانی کی کمی کے چیلنجزکو حل کرنے کے لئے ایک بہترین پہلو ہے۔ 90 فی صد سے زائد پانی زراعت کے لئے ہے اورپانی کی قلت سے نمٹنے کے لئے، ہمیں کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے تا کہ وہ پانی کا استعمال کفایت سے کریں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ تعاون علمی اشتراک کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا اور یہ ایک نمونہ بنائے گا کہ فصل کی پیداوار کو بہتر بنا تے ہوئے پائیدار زراعت کی پیداوار کیسے حاصل کی جاسکتی ہے۔‘یاد رہے کہ‘نیسلے پاکستان غذا اور مشروبات کی سب سے بڑی عالمی کمپنی ہے۔ دنیا بھر کے 191 ممالک میں اس کی موجودگی ہے جہاں اس کے 328,000 ملازمین نیسلے کے مقصد، ایک صحت مند مستقبل کے لئے زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے پُر عزم ہیں۔ نیسلے اپنے صارفین اور ان کے پالتو جانوروں کے لئے مختلف مصنوعات اور خدمات زندگی بھر کے لئے مہیا کرتی ہے۔ ان میں 2000 سے زائد ایسی مصنوعات ہیں جن میں نیسلے ملک پیک، نیسلے پیور لائف اور نیسلے فروٹا وائٹل شامل ہیں جو مقامی طور پر مشہور ہیں اور پسند کئے جاتے ہیں۔ کمپنی نیوٹرشن، ہیلتھ اینڈ ویلنس یعنی غذائیت، صحت اور فلاح کے شعبے میں کام کرتی ہے ۔ نیسلے 150 سال قبل سوئٹزر لینڈ کے قصبے ویوے میں قائم ہوئی تھی۔