نوجوان کی درخت سے جھولتی لاش بر آمد، قتل کا خدشہ ، تحقیقات شروع

نوجوان کی درخت سے جھولتی لاش بر آمد، قتل کا خدشہ ، تحقیقات شروع

شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)تین بچوں کے باپ اور تیس سالہ نو جوان کی لاش گھر کے قریب درخت سے لٹکتی پائی گئی نا معلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج۔موضع ڈونہ کے رہائشی 30سالہ نو جوان محمد یونس جس کا کوء بہن یا بھائی نا ہے کی گھر کے قریب ہی کھجور کے پتوں سے بنے بان(پٹی)(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

سے پھندا لگی نعش لٹکتی ہوئی پائی گء تو پولیس کو مطلع کیا گیا ابتدائی رپورٹ کے مطابق متوفی کے پاؤں زمین پر ٹکے تھے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیئے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دی اور قتل کے خدشہ پر تین نا معلو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گء ہے متوفی نے بیٹی سمیت تین معصوم بچے اور بیوہ سوگوار چھوڑی ہے۔

درخت سے جھولتی لاش

Back to Conversion Tool

مزید : ملتان صفحہ آخر