ایم سی سی گراؤنڈ کوقبضہ میں لینے کیخلاف درخواست پرڈپٹی کمشنر ‘ سپورٹس آفیسر سے 22 اکتوبر کو جواب طلب

ایم سی سی گراؤنڈ کوقبضہ میں لینے کیخلاف درخواست پرڈپٹی کمشنر ‘ سپورٹس آفیسر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ضلعی حکومت کی جانب سے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

ایم سی سی گراؤنڈکوقبضے میں لینے کیخلاف درخواست پرڈپٹی کمشنراورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرسے22 اکتوبرکوجواب طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں سابق صدرہائیکورٹ بارمولوی سلطان عالم انصاری کی جانب سے درخواست دائرکی گئی تھی کہ انہوں نے ایم سی سی سپورٹس گراؤنڈلیزپرحاصل کیاجس کی لیزبھی باقاعدگی سے اداکی جارہی ہے اور اس ضمن میں سپورٹس حکام سے تنازعہ بھی ذیرالتواء ہے اورگراؤنڈمیں سپورٹس کی سرگرمیاں جاری رکھی جاتی ہے جس سے نوجوانوں کوکھیلنے کے مواقع ملتے ہیں ا س کے علاوہ دیگر صحت مندانہ سرگرمیاں بھی کرائی جاتی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات آپریشن کے نام پرسپورٹس گراؤنڈکو تجاوزات قراردے کرآپریشن کیاگیااورتوڑپھوڑکی گئی ہے جوکہ غیرقانونی اقدام ہے اورآپریشن کوخفیہ رکھاگیاہے جس سے بدنیتی بھی ظاہرہوتی ہے اس لئے مذکورہ اقدام غیرقانونی قراردیاجائے۔