پشاور ہائی کورٹ نے عمر قید سزا پانے والے ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا

پشاور ہائی کورٹ نے عمر قید سزا پانے والے ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا

  



شبقدر (نمائندہ خصوصی) پشاور ہائی کورٹ نے عمر قید سزا پانے والے ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا، اس سے پہلے ملزم مراد علی ولد محمد زمان پر عدالت سیشن جج نمبر 5 چارسدہ نے ملزم کو عمر قید اور دو لاکھ کی جرمانہ کی سزا سنائی تھی، تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے عدالت سیشن جج نمبر 5 چارسدہ کا فیصلہ معطل کرکے ملزم کو عدم ثبوت کے بناء بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ ملزم کے وکیل معروف قانون دان وقار احمد خان نے کیس احسن طریقے عدالت کے سامنے پیش کیا، جس پر عدالت نے تمام ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزم مراد علی کو باعزت طریقے سے بری کردیا،

مزید : پشاورصفحہ آخر