پشاور میں بھی اعلٰی عدلیہ کے احکامات کے کھلم کھلا دھجیاں اڑائی جا رہا ہے

پشاور میں بھی اعلٰی عدلیہ کے احکامات کے کھلم کھلا دھجیاں اڑائی جا رہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے کھلم کھلادھجیاں اڑائی جاری ہیں،تعلیمی اداروں نے فیسوں میں8 کمی کے بجائے امتحانی اورپیپرزکے مد میں لوٹنے کا مزیدبازار گرم کرکھاہے۔ پشاور کے مختلف پرائیویٹ سکولوں نے سکول کے بچوں کو لوٹنے کیلئے نیا طریقہ اپنا لیا ہے اور اب ہر تین ماہ بعد سکول میں پڑھنے والے طلباء و طالبات سے امتحانی فیس کے نام پر ہزار وں روپے وصول کاسلسلہ بھی شروع کردیاہے۔افسوسناک امر یہ ہے کہ ان پرائیویٹ سکولوں میں پڑھنے والے پریپ کلاس کے بچوں کی امتحانی فیس بھی وصول کی جارہی ہیں جو کہ تین سو روپے سے لیکر سات سو روپے تک ہیں جبکہ بڑے کلاسز کی فیسیں بھی اسی طرح اضافہ کیا جاتا ہے - ہر تین ماہ بعد امتحانات کے نام پر ہونیوالے پیسوں کی وصولی کو سکول کی انتظامیہ سمسٹر وائز امتحان کا نام دیتی ہیں حالانکہ یہ تمام پیپرز سکول ہی میں تیار کئے جاتے ہیں -