ٹاؤن تھری انتظامیہ کا یونیورسٹی ٹاؤن میں گرینڈ آپریشن ‘ دو ٹرک سامان ضبط

ٹاؤن تھری انتظامیہ کا یونیورسٹی ٹاؤن میں گرینڈ آپریشن ‘ دو ٹرک سامان ضبط

  



پشاور( سٹاف رپورٹر) ٹاؤن تھری انتظامیہ کا یونیورسٹی ٹاؤن میں گرینڈ آپریشن ‘ دو ٹرک سامان ضبط ‘ کارسرکار میں مداخلت پر 20 دکاندار گرفتار تفصیلات کے مطابق ناظم ٹاؤن تھری محمد علی ارباب اور ٹی ایم او میاں انیس الرحمان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن تھری عنایت اللہ خان ‘ اے ٹی او آر مظہر الحق نے ٹاؤن تھری انتظامیہ کے ہمراہ یونیورسٹی ٹاؤن ‘ سپین جماعت میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جس میں دکانوں سے باہر پڑا ہوا دو ٹرک سامان ضبط کرلیاگیا جبکہ کارسرکار میں مداخلت اور تجاوزات قائم کرنے پر 20 دکاندار گرفتار کرلیا گیا ۔ ناظم ٹاؤن تھری محمد علی ارباب نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اورکسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائیگی انہوں نے کہاکہ تاجر اپنی دکانیں اپنی حدود میں رکھیں اور تجاوز کرنے سے گریز کریں تاکہ آپریشن کے وقت انکا قیمتی سامان کا ضیا ع نہ ہوں نے انہوں نے ڈیمالشنگ سٹاف کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر