سی این جی قیمت میں اضافہ کے بعد نیا کرایہ نامہ

سی این جی قیمت میں اضافہ کے بعد نیا کرایہ نامہ

  



پشاور( سٹاف رپورٹر)سی این جی کی قیمتیں 109روپے فی کلو گرام مقرر ہونے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے کے مختلف شہروں کے مابین سی این جی سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کیلئے نئے کرائے نامے تیار کئے ہیں۔جس کے تحت فلائنگ کوچز /منی بسیں 1.9روپے فی کلومیٹر فی مسافر اور اے سی بسیں1.39 روپے، عام بسیں1.04 روپے اور لگثرری بسیں 1.14روپے فی کلومیٹر فی مسافر کرائے وصول کریں گی تفصیلات کے مطابقْ پشاور سے کوہاٹ کیلئے فلائنگ کوچز /منی بسیں 77روپے،اے سی بسیں90 روپے عام بسیں 67روپے اور لگثرری بسیں74 روپے کرایہ چارج کریں گی اسی طرح پشاور سے بنوں کیلئے فلائنگ کوچز/منی بسز 228روپے اے سی بسیں267 روپے عام بسیں 200روپے اور لگثرری بسیں219 روپے ،پشاور سے ڈی آئی خان تک فلائنگ کوچز 400روپے، اے سی بسیں467 روپے، عام بسیں349 روپے اور لگثرری بسیں383 روپے پشاور سے ہریپور کیلئے فلائنگ کوچز 186روپے اے سی بسیں 217روپے عام بسیں 162روپے اور لگژریبسیں178 روپے پشاور سے ایبٹ آ باد کیلئے فلائنگ کوچز 230روپے، اے سی بسیں268 روپے عام بسیں 201روپے اور لگژری بسیں220 روپے، پشاور سے مانسہرہ کیلئے فلائنگ کوچز258 روپے، اے سی بسیں302 روپے، عام بسیں226 روپے اور لگژری بسیں247 روپے کرایہ وصول کریں گی۔پشاور سے مردان کیلئے فلائنگ کوچز69 روپے، اے سی بسیں81 روپے ،عام بسیں60 روپے اور لگژری بسیں 66روپے، پشاور سے ملاکنڈکیلئے فلائنگ کوچز140 روپے، اے سی بسیں164 روپے، عام بسیں123 روپے اورلگژری بسیں135 روپے پشاور سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچز205 روپے، اے سی بسیں239 روپے، عام بسیں179 روپے اور لگژری بسیں196 روپے، پشاور سے دیر کیلئے فلائنگ کوچز 297روپے، اے سی بسیں347 روپے، عام بسیں260 روپے اور لگژری بسیں285 روپے پشاور سے چترال کیلئے فلائنگ کوچز438 روپے، اے سی بسیں 507روپے ،عام بسیں379 روپے اور لگژری بسیں416 روپے، پشاور سے چارسدہ کیلئے فلائنگ کوچز32 روپے، اے سی بسیں38 روپے، عام بسیں28 روپے اور لگژری بسیں31 روپے اور پشاور سے تنگی کیلئے فلائنگ کوچز 61روپے، اے سی بسیں71 روپے، عام بسیں 53روپے اور لگژری بسیں58 روپے کرایہ وصول کریں گی۔مزید برآں دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء ،معذور افراد اور 60برس سے زائد عمر کے بزرگ افراد کیلئے اصل کرایوں پر پچاس فیصد موجودہ رعایت بھی جاری رہے گی۔ جبکہ گاڑیوں میں ائر کنڈیشن /ہیٹنگ سسٹم میں خرابی کی صورت میں عام بسوں کے کرایے چارج کئے جائینگے۔ اس امر کا اعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک کرائے میں کیا گیا۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر