بونیر میں دفعہ 144 کا نفاذ

بونیر میں دفعہ 144 کا نفاذ

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بونیر نے ضلع میں دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ماربل لے جانے والی بھاری لوڈ والی ان گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے جو مقررہ معیار یعنی سنگل ایکسل گاڑیوں کے لئے 17 ٹن اور ڈبل ایکسل گاڑیوں کے لئے 27 ٹن وزن کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوں۔ یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع میں بھاری ماربل سے لدی ہوئی اوور لوڈ گاڑیوں کے باعث نہ صرف سڑکوں کی حالت خراب ہوتی ہے بلکہ ان سے سڑکوں کی اصل شکل بھی تبدیل ہوگئی ہے اور بھاری ماربل سے لدی گاڑیاں سے انسانی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ اس لئے سنگل ایکسل والی گاڑیں کو صرف 17 ٹن اور ڈبل ایکسل والی گاڑیوں کو 27 ٹن وزن لوڈ کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ حکم فوری طورپر دو ماہ کے لئے نافذالعمل رہے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر