گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پروٹوکول ہٹانے کی ہدایت

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پروٹوکول ہٹانے کی ہدایت

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پروٹوکول کی سیکورٹی ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نفری تھانے میں پہنچائی جائے۔جام شورو یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ملک کی عزت آپ کے ہاتھ میں ہے اور ریاست کو آپ سے امیدیں وابستہ ہیںْ ۔انہوں نے طلبا کو گورنر ہاوس آنے کی دعوت دی اور کہا کہ گورنر ہاوس عوام کے لئے کھلا ہے۔گورنر سندھ نے پولیس حکام سے کو ہدایت کی کہ ان کا پروٹوکول کم کردیں اور پولیس نفری کو تھانے اور وہاں تعینات کیا جائے جہاں ضرورت ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ تمام کام میرٹ پر ہوں گے، ایک بچے کے ایڈمیشن کے لئے والدہ کی سفارش بھی نہیں مانی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول