ہنگو ،تحصیل ٹل میں 6 سالہ بچی جنسی زیادتی کا شکار

ہنگو ،تحصیل ٹل میں 6 سالہ بچی جنسی زیادتی کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ)تحصیل ٹل میں بچی کیساتھ مبینہ جنسی زیادتی ۔قادری با نڈہ میں 35سالہ انور خالق نے 6سالہ بچی وحیدہ بی بی کو ورغلا کر اپنے حجرے میں لے جا کر شیطانی ہوس کا نشانہ بنا یا ۔ متائثرہ بچی کے والد شفیق الرحمن کی ولدیت میں تھانہ ٹل میں ملزم کے خلاف با ضا بطہ ایف آئی ار درج ۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹل پو لیس کی کو شش جاری تفصیلات کے مطا بق تھانہ ٹل کے حدود کے علاقہ قادری با نڈہ میں کم عمر بچی کیساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ رونما ہو نے پر متائثرہ بچی کے والد شفیق الرحمن کی مدعیت میں تھانہ ٹل میں 35سالہ شخص انور خالق ولد خیال مت خان سکنہ قادری با نڈہ کے خلاف ایف آئی ار درج کراتے ہو ئے اُن کی 6سالہ بچی وحیدہ بی بی کو زبر دستی ملزم کی جانب سے جنسی طورپر حراساں کر نے کا ملزم ٹھہردیا گیا۔درج ایف آئی 445 کے مطا بق کہ 6سالہ وحیدہ بی بی کو35سالہ انور خالق نے ورغلا کر واقع اپنے بھٹیک لے جاکر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا جبکہ متا ئثرہ بچی نے والد کو ملزم کی نشاندہی کراتے ہو ئے جنسی زیادتی کے واقعہ سے آگاہ کیا ۔ جس پر بچی کے والد شفیق الرحمن نے پو لیس سٹیشن ٹل میں با ضا بطہ طورپر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔جبکہ متا ئثرہ بچی کے میڈیکل معائنہ کے بعد جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ٹل پو لیس کے مطا بق کہ ملزم انور خالق کے خؒ اف زیر دفعات PPC377.53چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے لئے پو لیس کی کوشش جاری رکھی گئی ۔ٹل پو لیس کے مطا بق مطلو ب ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون ک کٹہرے میں لا کھڑا کیا جا ئیگا۔