تیزگردآلود ہواؤں کے بعدڈیرہ اسماعیل خان کاموسم سرد

تیزگردآلود ہواؤں کے بعدڈیرہ اسماعیل خان کاموسم سرد

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تیزگردآلود ہواؤں کے بعدڈیرہ اسماعیل خان کاموسم سردہوگیا‘ تیزہواؤں کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا‘ پیسکوواپڈاکی طرف سے بجلی کے کئی فیڈرزکی بجلی بند‘سی آربی سی اورمندھراں فیڈرکی بجلی 12گھنٹے بعدبحال ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ رات اچانک تیز گردآلود ٹھنڈی ہوائیں چلیں جس سے موسم سرد ہوگیا۔ تیزہواؤں کی وجہ سے معاملات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ۔پیسکو واپڈا کے بجلی کے کئی فیڈرز کی بجلی بندہوگئی جس کی وجہ سے لوگوں کوسخت تکلیف کاسامناکرناپڑا ۔ سی آربی سی اورمندھراں فیڈر کی بجلی 12گھنٹے بعدبحال ہوئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر