صوابی ، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میقں اضافہ کے بعد کرایوں میں اضافہ

صوابی ، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میقں اضافہ کے بعد کرایوں میں ...

صوابی( بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم اور سی این جی مصنوعات کی قیمتوں میں 54فی صد اضافے کے بعد ملک بھر کی طرح ضلع صوابی میں بھی گاڑیوں کی کرایوں میں دگنا اضافہ کر دیا گیا۔ جس پرگاڑی مالکان اور لوگوں میں جھگڑوں اور تکرار کا سلسلہ شرو ع ہو گیا ہے۔ گاڑی مالکان اور ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ چونکہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے اچانک پیٹرول اور سی این جی 54فی صد مہنگی کر دی ہے اس لئے ہمیں بھی مجبوراً کرایوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے ۔ کرایوں کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری طور پر کوئی نرخ نامے جاری نہیں ہوئے ٹرانسپورٹرز نے اپنی طرف سے فی سٹاف کرایہ دگنا کر کے عوام سے لوٹ مار شروع کر دیاہے عوامی حلقوں میں اس بارے میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے عام غریب عوام ہی متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ حکومت پیٹرول اور سی این جی مہنگی کر تی ہے تو ٹرانسپورٹرز کرایے بڑھا کر عوام کو لوٹنے لگ جاتے ہیں ۔اتنی تیز رفتاری کے ساتھ قیمتیں بڑھانا عوام کی کمر توڑنے کے برابر ہے پہلے ہی ملک میں بے روزگاری ہے اوپر سے مہنگائی کے اس طوفان نے عوام سے جینا کا حق بھی چھین لیا ہے انصاف کی حکومت نے شدید نا انصافی کر کے عوام کو مایوس کر دیا ہے۔ جو عمران خان دوسروں کے اس طرح کے اقدامات پر تنقید کیا کر تا تھا آج خود ان کے نقش قدم پر چل رہا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کو یہ بات ضرور ذہن میں رکھنا چاہئے کہ پاکستان کی نصف سے زیادہ آبائی غربت کا شکار ہے اس طرح کے اقدامات سے امیروں پر تو کوئی اثر نہیں پڑیگا مگر غریب چوریوں، ڈکیتیوں اور خود کشیوں پر مجبور جائیں گے۔ انصاف و تبدیلی کے نام پر آنے والے حکمرانوں نے غریب عوام پر مہنگائی کے شکل میں ڈنڈے مارنا شروع کر دیئے۔ ملک کے عوام بہت جلد حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر